Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
امام حسین علیہ السلام کی تربت مقدسہ پر سجدہ کرنے کی فضیلت

امام حسین علیہ السلام کی تربت مقدسہ پر سجدہ کرنے کی فضیلت

معاویة بن عمار نے روایت کی ہے کہ حضرت امام صادق علیہ السلام کے پاس ایک زرد رنگ کی ریشمی تھیلی تھی ؛جس میں آپ حضرت امام حسین علیہ السلام کی تربت رکھتے تھے اور نماز کے وقت آپ اسے اپنے سجادہ پر ڈال دیتے تھے اور اس پر سجدہ کرتے تھے ، اور پھر فرماتے تھے :

السّجود على تربة أبي عبدالله عليه السلام يغرق [يخرق] الحجب السّبع. [1]

حضرت ابا عبد اللہ علیہ السلام کی تربت پر سجدہ کرنا سات پردوں کو چاک کر دیتا ہے ۔

محدّث نوری قدّس سرّه کتاب ’’مستدرک الوسائل‘‘  میں لکھتے ہیں :

مجھے شہید ثانی کی تحریر میں یہ عبارت ملی : امام حسین علیہ السلام کی تربت پر سجدہ  کرنا نماز کی قبولیت کا باعث ہے ، اگرچہ اس نماز میں قبولیت کے شرائط نہ ہوں اور اگر اس کا سجدہ امام حسین علیہ السلام کی تربت پر  نہ کیا جاتا تو وہ قابلِ قبول نہ ہوتی ۔ [2]

 


[1]  ۔ مفتاح الجنات: 1 / 237، صحیفه باقریه وصادقیه جامعه: 239، صحیفه صادقیه: 294.

[2] ۔ مستدرک الوسائل: 4 / 12 ح1.

    Visit : 952
    Today’s viewers : 255493
    Yesterday’s viewers : 296909
    Total viewers : 149395021
    Total viewers : 103417318