امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۲ ـ حجاب امام حسین علیه السلام

۲ ـ حجاب امام حسین علیه السلام

کتاب ’’مہج الدعوات‘‘ میں وارد ہوا ہے :

يَا مَنْ شَأْنُهُ الْكِفَايَةُ وَسُرَادِقُهُ الرِّعَايَةُ، يَا مَنْ هُوَ الْغَايَةُ وَالنِّهَايَةُ، يَاصَارِفَ السُّوءِ وَالسَّوَايَةِ، إِصْرِفْ عَنِّي أَذِيَّةَ الْعَالَمِينَ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ أَجْمَعِينَ، بِالْأَشْبَاحِ النُّورَانِيَّةِ، وَبِالْأَسْمَاءِ السِّرْيَانِيَّةِ، وَبِالْأَقْلاَمِ الْيُونَانِيَّةِ، وَبِالْكَلِمَاتِ الْعِبْرَانِيَّةِ، وَبِمَا نَزَلَ فِي الْأَلْوَاحِ مِنْ يَقِينِ الْإِيضَاحِ.إِجْعَلْنِيَ اللَّهُمَّ فِي حِرْزِكَ وَفِي حِزْبِكَ، وَفِي عِبَادِكَ وَفِي سِتْرِكَ، [وَفِي حِفْظِكَ] وَفِي كَنَفِكَ، مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْطَانٍ مَارِدٍ، وَعَدُوٍّ رَاصِدٍ، وَلَئِيمٍ مُعَانِدٍ، وَضِدٍّ كَيُودٍ، وَمِنْ [شَرِّ] كُلِّ حَاسِدٍ.بِبِسْمِ اللهِ اسْتَشْفَيْتُ [وَبِسْمِ اللهِ اسْتَغَثْتُ]، وَبِسْمِ اللهِ اكْتَفَيْتُ، وَعَلَى اللهِ تَوَكَّلْتُ، وَبِهِ اسْتَعَنْتُ وَإِلَيْهِ اسْتَعْدَيْتُ [فَإِلَيْهِ اسْتَعَذْتُ] عَلَى كُلّ ظَالِمٍ ظَلَمَ، وَغَاشِمٍ غَشَمَ، وَطَارِقٍ طَرَقَ، وَزَاجِرٍ زَجَرَ، فَاللهُ خَيْرٌ حَافِظاً، وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ.[1]

اے وہ ذات جس کی شأن کفایت کرتی ہے اور جس کی بارگاہ رعایت و حمایت ہے ۔ اے وہ ذات جو ہدف و مقصد ہے ، اے برائیوں اور تکالیف کو برطرف کرنے والے ، مجھ سے عالمین کے  تمام جنّ و انس کی تکالیف کو برطرف کر دے ،  نورانی اشباح ، سریانی اسماء ، یونانی قلم اور عبرانی کلمات کے وسیلہ سے ، اور اس کے وسیلہ سے کہ جو کچھ الواح میں واضح یقینی امور نازل ہوئے ہیں ۔ خدایا ! مجھے اپنے حرز ، اپنی حزب ، اپنی پناہ ، اپنی چادر (اپنی حفاظت) اور مجھے ہر سرکش شیطان اور کمین میں بیٹھے ہوئے دشمن ، پست فطرت دشمن ہر ناشکرے مخالف اور ہر حاسد کے شرّ سے اپنی حفاظت و حمایت میں قرار دے۔خدا کے نام سے  شفاء طلب کرتا ہوں( اس کے نام سے مدد طلب کرتا ہوں) ، خدا کے نام سے کفایت طلب کرتا ہوں ، اور میں خدا پر توکل کرتے ہوئے اس سے اعانت طلب کرتا ہوں اور اس سے مدد  طلب کرتا ہوں ، ظلم کرنے والے ہر ظالم ، ستم کرنے والے ہر ستمگر ، حملہ کرنے والے ہر حملہ آور ، اور زجر کرنے والے ہر زاجر کے خلاف خدا سے مدد طلب کرتا ہوں ، اور خدا بہترین حافظ و نگہبان ہے اور وہ سب سے زیادہ مہربان ہے ۔

 


[1] ۔ مهج الدعوات: 356، المجموع الرائق: ۱/۳۷۷، مفاتيح النجاة (خطی نسخہ): 191، جنّات الخلود: 33.

    بازدید : 797
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 137811
    بازديد کل : 141921994
    بازديد کل : 97830518