الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
(1 محرم الحرام) شعب ابی طالب میں پيغمبر صلّی الله علیه وآله اور بنى هاشم کا محاصرہ (۷ بعثت)

ہجرت حبشہ کا نتیجہ

********************************

یکم محرم الحرام: شعب ابی طالب میں پيغمبر صلی الله علیه وآله وسلم اور بنى هاشم کا محاصرہ (۷ بعثت)

********************************

اگرچہ رسول اكرم‏ صلى الله عليه وآله وسلم کے پیروکار مشرکین کی طرف سے سختیوں اور دشواریوں کے باوجود اسی طرح اپنے ایمان پر ثابت قدم رہے لیکن حالات ایسے تلح اور غیر قابل تحمل تھے اور ان پر زندگی تنگ ہو چکی تھی۔ ان خطرناک حالات کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہئے تھا لہذا  رسول اكرم‏ صلى الله عليه وآله وسلم کی موافقت سے یہ قرار پایا کہ مسلمان عورتوں اور مردوں کا ایک گروہ مکہ کو چھوڑ کر حبشہ کی طرف ہجرت کر جائے اور دوسرا گروہ آنحضرت کے ساتھ مکہ سے باہر چلا جائے اور  شعب ابى طالب کے نام سے ایک  مقام پر زندگی گزارے تا کہ دونوں گروہ کچھ مدت تک مشرکین اور ان کی تکالیف سے محفوظ رہیں۔ آخر کار اسے عملی طور پر انجام دیا گیا اور جیسا کہ تاریخ میں ذکر ہوا ہے کہ تراسی مرد اور اٹھارہ عورتیں شہر مکہ کو چھوڑ کر حبشہ کی طرف روانہ ہو گئے۔(۱۲)

مسلمان مہاجرین (جن میں اکثر نوجوان اور جوان تھے) سلامتی سے حبشہ پہنچ گئے اور انہوں نے وہاں مکمل آزادی اور امن و امان سے اپنے معمولات زندگی اور دینی امور کا آغاز کیا۔ جب قریش کو مسلمانوں کے حبشہ پہنچنے کی خبر ہوئی تو انہوں نے ایک اور چال چلی تا کہ مسلمانوں کو ذلت و خواری کے ساتھ حبشہ سے نکال کر ان کر مکہ بھیج دیا جائے کہ جو ان کی طاقت کا گھڑ تھا۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے عمرو عاص اور عمارۃ بن ولید کو کچھ تحائف کے ساتھ حبشہ کے بادشاہ کی پاس بھیجا۔

قریش کے نمائندہ کا سفر اور ان کا بادشاہ حبشہ کے دربار میں جانا، مسلمانوں کی بادشاہ حبشہ سے ملاقات اور جناب جعفر طیار علیہ السلام کا خطبہ تاریخ کی کتابوں میں تفصیل سے نقل ہوا ہے۔ لیکن اس تمام گفتگو اور تبادلۂ خیالات سے دو بہترین نکات(جو ہماری بحث کے شاہد ہیں) بخوبی استفادہ کئے جاتے ہیں:اوّل یہ کا نسل قدیم اور نوجوان نسل کا تقابل، اور دوسرا اسلام کی اصولی تعلیمات کا ندائے فطرت سے ہم آہنگ ہونا۔ ان دونوں نکات کی طرف ہم بطور مختصر اشارہ کریں گے۔


12) سيره حلبى: 375/1.

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

زيارة : 10
اليوم : 0
الامس : 269492
مجموع الکل للزائرین : 145461402
مجموع الکل للزائرین : 100087648