(۲۰)
نیمۂ شعبان میں دور سے امام حسین علیه السلام کی زیارت
علامه مجلسی رحمه الله کتاب ’’ زاد المعاد‘‘ میں کہتے ہیں : حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے متحقق ہونے کی سب سے کم حد یہ ہے کہ چھت پر یا کسی کھلی جگہ پر جا کر دائیں ، بائیں اور آسمان کی طرف دیکھے اور دائیں ہاتھ کی انگلی سے قبلہ کی طرف اشارہ کرے اور کہے :
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.
سلام ہو آپ پر اے ابا عبد اللہ ، سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا ، آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت اور اس کی برکات ہوں ۔
اگر مفصل زیارات میں سے کوئی ایک زیارت پڑھی جائے تو بہتر ہو گا ، اور وہ زیارت وارث ہے ۔ [1]
مؤلّف محترم کہتے ہیں : یہ زیارت ؛ مطلق زیارات میں سے ہے ، اگر چه علامه مجلسی رحمه الله نے اسے نیمۂ شعبان کے اعمال میں ذکر کیا ہے لیکن یہ نہیں کہا کہ یہ زیارت نیمۂ شعبان سے مختص ہے ۔
آج کے وزٹر : 166732
کل کے وزٹر : 202063
تمام وزٹر کی تعداد : 122797749
|