۱۹ ۔ انیسویں زیارت
(۱۹)
انیسویں زیارت
کتاب ’’ کامل الزیارات‘‘ میں یونس بن ظبیان نے روایت کیا ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کی : میں آپ پر قربان جاؤں ! تقیہ کی حالت میں امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کیسے کی جائے ؟
آپ نے فرمایا : جب فرات پر پہنچو تو غسل کرو اور پھر پاک و پاکیزہ لباس پہنو ، اور اس کے بعد وہاں سے چلو اور جب قبر مطہر کے پاس پہنچو تو کہو :
صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا أَبا عَبْدِاللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا أَبا عَبْدِاللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا أَبا عَبْدِاللهِ.
اے ابا عبد الله آپ پر خدا کا درود ہو ، اے ابا عبد الله آپ پر خدا کا درود ہو ، اے ابا عبد الله آپ پر خدا کا درود ہو ۔
پس تمہاری زیارت پوری ہو گئی ۔ [1]
ملاحظہ کریں : 993
آج کے وزٹر : 156160
کل کے وزٹر : 202063
تمام وزٹر کی تعداد : 122787177
|