حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
اس کتاب کے بارے میں

اس کتاب کے بارے میں

معاویہ اور ہزار مہینوں تک اقتدار کی کرسی پر قابض رہنے والے بنی امیہ کے کارناموں (اور ان کے کالے کرتوتوں) کا تجزیہ و تحلیل کرنے  اور ان کی تاریخ سے مکمل آشنائی کے لئے دسیوں جلد پر مشتمل  کتاب لکھنے کی ضرورت ہے۔

ان کی حکومت میں ملک کی وسعت اور ان کے طولانی اقتدار نے ان کے رفتار و کردار کی فائل کو بہت وزنی بنا دیا ہے ۔اس لئے حقیقت کا متلاشی اور واقعیت تک پہنچنے کی جستجو کرنے والا ہر شخص بنی امیہ کے کارناموں سے بہت ہی اہم نکات اخذ کر سکتا ہے جس سے ان کے کردار اور رفتار کی ماہیت و کیفیت بخوبی واضح ہو جائے گی۔

اب جب کہ معاویہ کی حکومت اور اموی خاندان کو کئی صدیاں بیت چکی ہیں اور کروڑوں اہلسنت مسلمان اموی حاکموں کو رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جانشین اور اسلام کے ولی کے طور پر پہچانتے ہیں !لیکن کیا حقیقت میں یہ لوگ امویوں کی سیاہ  کاروایوں سے آگاہ ہیں؟!

کیاوہ  جانتے ہیں کہ معاویہ اور اس کے جانشینوں کا تاریخ اسلام کو بدلنے میں کتنا اہم کردار ہے اور انہوں نے اپنے اہداف کے حصول کے لئے کس قسم کی سازشیں کیں؟!

کیا وہ جانتے ہیں کہ امویوں کی ہزار مہینوں پر مشتمل حکومت میں اسلامی معارف و عقائد کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا؟!

کیا وہ جانتے ہیں کہ ابوسفیان،معاویہ اور ان کی حکومت کے بارے میں قرآن کی آیات نازل ہوئی ہیں؟

کیا وہ جانتے ہیں کہ اہلسنت کے مشہور علماء اور دانشوروں نے اپنی کتابوں میں ان کے بارے میں بہت سی اہم اور حقیقت کو واضح کرنے والی احادیث نقل کی ہیں؟!

کیا وہ جانتے ہیں کہ تاریخ میں بنی امیہ  کے کیسے کیسے شرمناک کام درج ہیں؟!

کیا وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے اسلام کے نام پر مسلمانوں بلکہ انسانیت کی تاریخ کے راستے کو کیسے بدل دیا اور اسے کس طرح سے اس انحراف کی طرف لے گئے؟!

یہ امر واضح  ہے کہ جواپنے لئے گذشتہ لوگوں کی تاریخ کے دریچے کھول کر کسی تعصب کے بغیر ہشیار اور خبردار کرنے والے نکات سے آگاہ ہیں،وہ جانتے ہیں کہ خاندانِ بنی امیہ اسلام کے نام پر خدا اور خاندان وحی علیہم السلام کے آئین کے خلاف کیسے کوشاں رہا ۔

ہم نے یہ کتاب ایسے افراد کی آگاہی میں اضافہ اور ان واقعات سے ناواقف افراد کو ان سے آشنا کرنے کے لئے تألیف کی ہے اور اسے عام لوگوں کے لئے پیش کیا ہے تا کہ سب لوگ بنی امیہ کے شرمناک اہداف و مقاصد سے آشنا ہو سکیں ،  اور وہ یہ جان لیں کہ بنی امیہ کس طرح خلافت کی کرسی پر قابض ہوئے اور انہوں نے کس طرح امت کی رہبری و قیادت حاصل کی !اور اسلام کی جڑوں پر کیسی کیسی کاری ضربیں لگائیں!

اب شیعہ عقائد کے حقائق کی نورانیت سے دنیا کے بے شمار لوگوں نے اسلام کا رخ کیا ہے اور اب وہ یہ جاننا چاہتے ہیں اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے فرقوں میں کون سا فرقہ حقیقت پر مبنی ہے اور کون سا راستہ انحراف و گمراہی کی طرف لے کر جاتا ہے۔

یہ کتاب’’حاکم شام‘‘مذہب حقہ کے انتخاب کے سلسلہ میں بخوبی ان کی راہنمائی کر سکتی ہے اور یہ نہ صرف معاویہ بلکہ ایسے اہلسنت کا بھی تعارف کروانے کے لئے مددگار ثابت ہو گی جو معاویہ کی پیروی کرتے ہیں اور اسے اپنا رہبر و پیشوا مانتے ہیں۔

اسی طرح یہ کتاب بہت سے اہلسنت حضرات کی رہنمائی کے لئے بھی اہم ہے جو شیعہ عقائد سے آشنا ہوئے ہیں لیکن اب تک شکو ک و شبہات کا شکار ہیں۔یہ کتاب آپ کی خدمت میں باطل راستے کا تعارف کرواتی ہے کہ جس کے نتیجہ میں راہ حق آشکار ہو جاتا ہے۔

دین کے انحراف میں معاویہ کے کردار اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ اس کی مخالفت کی کوششوں کو جاننے کے لئے ہم یہ اہم ترین رپورٹ آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں لیکن (ہماری یہ گزارش ہے کہ) پوری توجہ سے اس کا مطالعہ کریں:

    ملاحظہ کریں : 2031
    آج کے وزٹر : 98519
    کل کے وزٹر : 165904
    تمام وزٹر کی تعداد : 143473089
    تمام وزٹر کی تعداد : 99023547