امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم کی اولاد میں سے فرات کے کنارے مدفون سات افراد

رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم کی اولاد

میں سے فرات کے کنارے مدفون سات افراد

   )پيشنگوئى)

*************************************************

26محرم الحرام: منصور دوانقی کے زندان میں امام حسن علیہ السلام کی اولاد میں سے سید علی بن حسن مثلث کی شہادت(سنہ۱۴۹ ہجری)

*************************************************

   علىّ بن ابراهيم (جو منصور کے زندان سے نجات پانے والے آٹھ افراد میں سے ایک ہیں)نے اپنی سند سے نقل کیا ہے: جب مجھے قید میں ڈال دیا گیا تو علىّ بن حسن نے کہا: خدايا! یہ قید اور مشکل تیری ناراضگی کی وجہ سے ہے، پس اسے سخت فرما تا کہ تو ہم سے راضی و خوشنود ہو!

   عبداللَّه بن حسن نے یہ سنا تو ان کی طرف رخ کیا اور کہا: یہ کیسی بات ہے! پھر ایک روایت نقل کی کہ جس فاطمۂ صغریٰ نے اپنے بابا اور انہوں نے حضرت فاطمۂ زہراء علیہا السلام بنت پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا:

میرے بابا رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے مجھ سے فرمایا:میرے فرزندوں میں سے سات افراد شطّ فرات کے کنارے دفن ہوں گے کہ اوّلین و آخرین وہاں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

جب میں نے یہ بات سنی تو عبداللَّه سے کہا:ہم تو آٹھ لوگ (موت کے قریب) ہیں.

   عبداللَّه نے کہا: میں نے اسی طرح حدیث بیان کی ہے جیسے میں نے سنی تھی۔ اور جب (ہماری رہائی کے لئے) زندان کا دروازہ کھولا تو دیکھا کہ وہ سات افراد دنیا سے جا چکے ہیں اور میرے جسم میں زندگی کی رمق باقی تھی تو میں زندہ بچ گیا اور جب میرے حلق میں پانی دالا گیا تو میری حالت بہتر ہوئی اور جب وہاں سے باہر لائے تو میری جان میں جان آئی.(1613)


1613) ترجمه مقاتل الطالبيّين: 209.

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

 

بازدید : 934
بازديد امروز : 0
بازديد ديروز : 271737
بازديد کل : 145465892
بازديد کل : 100089893