امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
معارف کا ایک گوشہ

معارف کا ایک گوشہ

معارف الٰہی کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اور معانی و بیان کا بیکراں سمندر صرف خاندان وحی علیھم السلام کے کلمات کے کوزہ ہی میں مل سکتا ہے۔اس طرح کے بے نظیر کلمات و ارشادات سے ہی معارف کے سمندر میں غوطہ زن ہو سکتے ہیں اور وحی سے نکلنے والے انوار کی نورانیت سے اپنے دل کو روشن و منور کیا جا سکتا ہے۔معارف  اہلبیت علیھم السلام کے گلستان سے قرآن،علوم اورخاندان وحی  علیھم السلام کے حِکَم کی مختلف اور رنگارنگ کلیوں سے اپنے لئے توشہ راہ اخذ کریں۔

اب ان کلمات کا ایک چھوٹا سا نمونہ پیش کرتے ہیں تا کہ اس میں تدبر و تفکر سے اپنے دل کو جلا و صفا بخشیں اور اپنی جان کی گہرائیوں میں معنوی نشاط  پیدا کریں۔

حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

''کُلُّ مَعْرُوْفٍ بِنَفْسِہِ مَصْنُوْع ''([1])

جو کچھ پہچان لیا جائے  وہ بنفسہ بنایا گیا ہے۔

حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام نے یہ کلمات خدا شناسی کے بارے میں فرمایا ہے ۔یہ ایک کلی کلام ہے جس سے بہت سے نتائج اخذ کئے جا سکتے ہیں۔اس کی وضاحت کے لئے ہم یہ کہتے ہیں:

انسان جو کچھ بھی پہچانتاہے ،وہ اس کی سطح فکری اور سوچ کے مطابق ہوتاہے کہ جو وہ اپنی تشخیص اور درک کے میزان سے حاصل کرتاہے  اور یہ انسان،قدرتی مناظر یا فطرت کی لی گئی تصویر کی طرح ہے۔انسان کا کیمرہ جتنا اچھا ہو گا ،وہ اتنی ہی اچھی تصویر لے گا اور وہ تصویر کی خصوصیات کو اچھے طریقے سے دکھائے گا۔لیکن تصویر جتنی بھی اچھی کیوں نہ ہو وہ پھر بھی تصویر ہی ہے نہ کہ خود وہی شے۔ہم کسی چیز کی تصویر کو اس چیز کی ذات اور حقیقت قرار نہیں دے سکتے ۔کیونکہ تصویر جتنی بھی   معارف الٰہی اور شناخت خدا و اہلبیت اطہار علیھم السلام کے باب میں بھی یہی مسئلہ جاری ہوتاہے  کیونکہ ہم جتنا بھی خدا کی عظمت و قدرت کو جان لیں اور جس قدر بھی بہتر انداز سے اہلبیت عصمت و طہارت علیھم السلام کو پہچانیں ،پھر بھی ہم نے ان ہستیوں کی عظمت کوغور و فکر اور اپنی محدود عقل کے ذریعہ پہچانا ۔پس ہمارے تمام تر اعتقادات ہماری عقل کی حد کے مطابق ہیں اور حقیقت میں ہم ان کی عظمت کو اپنی محدودفہم  و عقل سے درک کرتے ہیں۔([2])

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری معرفت کامل اور بہتر ہو  اورہم اپنے ذہن میں جن چیزوں کو تصور کرتے ہیں اور جن کے بارے میں سوچتے اور انہیں پروان چڑھاتے ہیں ،وہ حقیقت سے زیادہ نزدیک ہوں تو ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے معارف مکتب وحی سے سیکھیں  اور  مکتب اہلبیت علیھم السلام کے حیات بخش فرامین کی روشنی میں حقایق کی جستجو کریں اور ان کے احکامات کو تسلیم کریں۔اگرچہ وہ ہماری فہم اور فکری سطح کے مطابق نہ ہوں ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے قلب کی تاریکی کو ان کے نورانی کلمات سے منور کریں ورنہ دل کی یہ تاریکی اپنا کام کر دیتی ہے اور انسان کو تباہی و بربادی کی طرف لے جاتی ہے۔

عقاید و معارف اہلبیت علیھم السلام سے آشنائی اور ان کے سامنے سر تسلیم خم کرنے سے نفس کو جلا و صفا ملتی ہے اور ضمیر ان کے تابناک انوار سے روشن و منور ہوتاہے ۔پھراگرتکامل حاصل ہو جائے تواس سے انسان کے ذہن میں بچپن سے موجود غلط اعتقادات بلکہ نسل در نسل اور وراثت میں ملنے والے  غلط عقائد بھی پاک ہو جاتے ہیں۔

 


[1] ۔ نہج البلاغہ خطبہ :٢٢٨

[2] ۔ اس کی مزید وضاحت کے لئے بہت اہم روایت کی طرف رجوع فرمائیں جسے مرحوم شیخ بہائی نے اپنی کتاب''اربعون حدیثاً:٨١'' میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل کیا ہے۔

 

 

    بازدید : 2153
    بازديد امروز : 122399
    بازديد ديروز : 180834
    بازديد کل : 141891170
    بازديد کل : 97815106