امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
تجربہ عقل کی افزائش کا باعث

تجربہ عقل کی افزائش کا باعث

تجربہ  سے نہ صرف انسان کی علمی قوت و مہارت کو بڑھ جاتی ہے بلکہ یہ انسان کی عقلی قدرت کو بھی بڑھاتا ہے ۔حضرت امیر المو منین  انسان کے لئے ذا تی و طبیعی عقل کے علاوہ تجربی عقل کو اہم قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جس طرح طبیعی عقل سے استفادہ کر سکتے ہیں ، اسی طرح تجربی عقل سے بھی بہت سے فوائد لے سکتے ہیں ۔ حضرت امیر المو منین علی  (ع) فرماتے ہیں :

'' العقل  عقلان : عقل الطبع عقل التجربة ، وکلا ھما یؤدی الی المنفعة ، وا لمو ثوق بہ صاحب العقل والدین ''([1])

کی  دو قسمیں  ہیں :

١ : عقل طبیعی

٢ : عقل تجربی

عقل کی یہ دونوں قسمیں سود و منفعت کا سبب ہیں اور صاحب عقل و دین پر اعتماد و اطمینان کر نا چاہیئے

اس بناء پر جتنا انسان کا تجربہ بڑھتا جائے اتنا ہی اس کی عقل تجربی بھی بڑھتی ہے . عقل و تکامل میں اضافہ کے لئے تجربے سے استفادہ کریں اور تجربہ حاصل کرنے اور حاصل شدہ تجربے کے مطابق عمل   کو انجام دینے کے لئے تکامل عقلی سے استفادہ کریں ۔

گزشتہ روایت کے علاوہ حضرت امام حسین (ع) سے ایک اور  روایت میں نقل  ہے کہ آپ نے فرمایا:

'' طول التجارب زیادة فی العقل الشّرف و التقویٰ ''([2])

تجر بہ کے زیادہ ہونے سے انسان کی عقل و شرف اور تقویٰ میں بھی اضافہ ہو تا ہے ۔

ان ارشا دات کی بناء پر درک کر تے ہیں کہ اہم امور اورپروگرام کی مسؤلیت اپنے کندھوں پر لینے والاتجربہ کار ہونا چاہیئے تا کہ اس کے ذریعہ سے وہ عقل ذاتی کے علاوہ عقل تجربی سے بھی استفادہ کرسکے اور اپنی عملی قدرت کو افزائش  دے ۔

 


[1]۔ بحار الا نوار:ج ٧٨ ص ٦

[2]۔ بحار الا نوا:ج۸۷ ص ٨ ٢ ١

 

 

    بازدید : 7644
    بازديد امروز : 47723
    بازديد ديروز : 94441
    بازديد کل : 134339427
    بازديد کل : 92925474