ہر عید کے دن امام حسین علیہ السلام
کی زیات کا مستحب مؤکد ہونا
1- بشير دهّان نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ آپ نے ایک حدیث کے ضمن میں فرمایا :
من أتى قبرالحسينعليه السلام عارفاً بحقّه في يوم عيد كتبت له ألف حجّة وألف عمرة مبروراتمتقبلات، وألف غزوة مع نبيّ مرسل أو إمام عادل ۔[1]
جو شخص امام حسین علیہ السلام کے حق کی معرفت کے ساتھ عید کے دن آپ کی زیارت سے شرفیاب ہو تو اس کے لئے ہزار مقبول حج اور ہزار مقبول عمرے اور پیغمبر مرسل یا عادل امام کے ساتھ جہاد کرنے کا ثواب لکھا جائے گا ۔
2- بشير دهّان نے امام صادق علیہ السلام سے روایت نقل کی ہے کہ آپ نے ایک حدیث کے ضمن میں فرمایا :
’’ أيّما مؤمن أتى قبرالحسين عليه السلام في يوم عيد كتب اللَّه له مائة حجّة، ومائة عمرة، ومائة غزوة مع نبيمُرسلٍ أو إمام عادل ‘‘[2]
جو مؤمن بھی عید کے دن امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت سے مشرف ہو ، خداوند اس کے لئے سو حج ، سو عمرے اور نبی مرسل یا عادل امام کے ساتھ سو جہاد کا ثواب لکھے گا ۔
3- حسن بن سعيد کہتے ہیں کہ میں نے امام صادق علیہ السلام سے امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کرنے والے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا :
من زار قبر الحسين بن عليّعليهما السلام في غير يوم عيد كتب له ثلاث وثلاثون عمرة ومائة غزوة، ومن زاره في يوم عيد كتبت له مائة حجّة، ومائة عمرة،ومائة غزوة مع نبيّ مرسل أو إمام عادل ۔[3]
جو شخص حسین بن علی علیہما السلام کی عید کے علاوہ کسی اور دن زیارت کرے تو اس کے لئے تینتیس عمروں اور سو غزوات کا ثواب لکھا جائے گا اور جو عید کے دن زیارت کرے تو اس کے لئے سو حج ، سو عمرے اور پیغمبر مرسل یا عادل امام کے ہمراہ سو غزوات کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔
آج کے وزٹر : 146588
کل کے وزٹر : 194999
تمام وزٹر کی تعداد : 119667290
|