امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۲۱ ۔ نیمۂ شعبان کی رات امام حسین علیه السلام کی دوسری زیارت

(۲۱)

نیمۂ شعبان کی رات

امام حسین علیه السلام  کی دوسری زیارت

کفعمی رحمه الله کتاب ’’ بلد الامین‘‘ میں نیمۂ شعبان  کی زیارت کے بارے میں کہتے ہیں : امام صادق علیہ السلام سے روایت ہوا ہے کہ آپ نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بارے میں فرمایا :

قبر کے پاس کھڑے ہو کر کہو :

اَلْحَمْدُ لِلهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ، وَالسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ الزَّكِيُّ، وَأَوَدِّعُكَ شَهَادَةً مِنِّي لَكَ يُقَرِّبُنِي إِلَيْكَ في يَوْمِ شَفَاعَتِكَ، أَشْهَدُ أَنَّكَ ‏قُتِلْتَ وَلَمْ تُمِتْ، بَلْ بِرَجَاءِ حَيَاتِكَ حَيِيَتْ قُلُوبُ شِيعَتِكَ، وَبِضِيَاءِ نُورِكَ‏ اهْتَدىَ الطَّالِبُونَ إِلَيْكَ.وَأَشْهَدُ أَنَّكَ نُورُ اللهِ الَّذِي لَمْ يُطْفَأُ وَلاَيُطْفَأُ أَبَداً، وَأنَّكَ وَجْهُ اللهِ ‏الَّذِي لَمْ يُهْلِكْ وَلاَيُهْلَكُ أَبَداً، وَأَشْهَدُ أَنَّ هَذِهِ التُّرْبَةُ تُرْبَتُكَ، وَهَذَا الْحَرَمَ ‏حَرَمُكَ، وَهَذَا الْمَصْرَعَ مَصْرَعُ بَدَنِكَ، لاَ ذَلِيلَ وَاللهُ مُعِزُّكَ، وَلاَ مَغْلُوبَ ‏واللَهُ نَاصِرُكَ، هَذِهِ شَهَادَةٌ لي عِنْدَكَ إِلَى يَوْمِ قَبْضِ رُوحِي بِحَضْرَتِكَ، وَالسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.

حمد و ثناء خدا کے لئے ہے جو بلند مرتبہ اور باعظمت ہے ، آپ پر سلام ہو اے صالح و پاک عبد ، میں اپنی  طرف سے آپ کے لئے شہادت  ودیعہ کرتا ہوں جو  آپ کے روز شفاعت میرے لئے آپ سے تقرب کا باعث بنے  ، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ قتل ہو گئے ، اور  آپ کو موت نہیں آئی ، بلکہ آپ کے شیعوں کے دل آپ کی حیات سے زندہ ہیں ، اور آپ کے نور  کی کرنوں سے طالبین آپ کی راہ کی طرف ہدایت پاتے ہیں ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نور خدا ہیں ، ایسا نور جو نہیں بجھا اور نہ ہی کبھی بجھے گا ، اور بیشک آپ وجہ اللہ ہیں جو نابود نہیں ہوا اور ہرگز نابود نہیں ہو گا ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ تربت ؛ آپ کی( پاک) تربت ہے ، اور یہ حرم ؛ آپ کا (پاکیزہ) حرم ہے ، اور یہ قتلگاہ ؛ آپ کی قتلگاہ ہے ۔  خدا کی قسم ! جو آپ کو عزیز رکھے وہ ذلیل نہیں ہو گا، اور خدا کی قسم ! آپ کی نصرت کرنے والا ہرگز مغلوب نہیں ہو گا ۔ یہ میرے لئے آپ کے نزدیک اس دن تک ایسی شہادت ہے  کہ جب میری روح قبض ہو گی ، اور آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔

نیمهٔ شعبان کی رات حضرت امام مهدی عجل الله تعالی فرجه الشریف  کی زیارت بھی مناسب ہے کیونکہ یہ امام عصر ارواحنا فداہ کی شبِ ولادت ہے ۔ [1]

مرحوم علامه مجلسی کتاب  ’’بحارالأنوار‘‘ میں کہتے ہیں : بعید نہیں کہ یہ زیارت مطلق زیارات میں سے ہو ۔

 


[1] ۔ مفتاح الجنّات: ۲/598، هدية الزائرين وبهجة الناظرين: 145، منهاج العارفين: 418.

    بازدید : 675
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 236931
    بازديد کل : 146584952
    بازديد کل : 100650544