امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
پندرہ رجب کے دن امام حسین علیه السلام کی زیارت کی فضیلت

پندرہ رجب  کے دن امام حسین علیه السلام

کی زیارت کی فضیلت

سید بزرگوار رحمه الله نے  کتاب ’’اقبال‘‘ میں کہا ہے : جان لو! ہم یہ چاہتے ہیں کہ اسے اس دن کے سب سے پہلے اعمال و وظائف میں سے قرار دیں  کیونکہ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ بہت سے بندگانِ خدا ان وظائف کی طرف توجہ نہیں کرتے اور ان سے  بے اعتنائی کرتے ہیں ۔ پس ہم نے یہ چاہا کہ ہم ان کی رہنمائی کریں اور  اس بارے میں انہیں آگاہ کریں  اور انہیں اسے انجام دینے کی ترغیب و تشویق دلائیں ۔

پس ہم نے اپنی سند سے  شیخ معظم محمد بن احمد بن داود قمی سے، اور ان کی سند سے حسن بن محبوب سے نقل کیا ہے ،  اور انہوں نے  احمد بن محمد بن ابی نصر سے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے حضرت علی بن موسی الرضا علیهما السلام سے سوال کیا  کہ میں کس مہینے میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کے لئے جاؤں؟

آپ نے فرمایا : پندرہ رجب اور پندرہ شعبان ۔

نیز اپنی  سند سے محمّد بن داود قمی سے ، اور انہوں نے اپنی کتاب «زیارات و فضائل» میں اپنی سند سے احمد بن هلال سے اور انہوں نے احمد بن محمد بن ابی نصر سے روایت کی ہے کہ  انہوں نے کہا : میں نےحضرت علی بن موسی الرضا علیهما السلام سے سے سوال کیا  کہ ہم کس مہینے میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کے لئے جائیں؟

آپ نے فرمایا : پندہ رجب اور پندرہ شعبان کے دن ۔

ہمارا یہ کہنا ہے کہ : آپ کے لئے پندرہ رجب کی زیارت کی عظمت کو جاننے کے لئے  یہی کافی ہے کہ یہ زیارت پندرہ شعبان کی زیارت کے برابر ہے اور  اس کا بھی وہی اجر و ثواب ، شان و مرتبہ اور اہمیت و عظمت ہے جو پندرہ شعبان کی زیارت کا اجر و ثواب اور اہمیت و عظمت ہے ۔[1]

 


[1] ۔ إقبال الأعمال: 158.

    بازدید : 624
    بازديد امروز : 133486
    بازديد ديروز : 180834
    بازديد کل : 141913344
    بازديد کل : 97826193