امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
ماہ صفر میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت : زیارت اربعین کی فضیلت

ماہ صفر میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت

زیارت اربعین کی فضیلت

شیخ طوسی رحمه الله کتاب ’’مصباح المتهجد‘‘ میں کہتے ہیں : بیس صفر کو اہل بیت امام حسین علیہ السلام شام سے مدینہ کی طرف واپس لوٹے ، اور یہ وہ دن ہے  جب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے صحابی جابر بن عبد الله انصاری مدینہ سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کے لئے کربلا کی سر زمین پر پہنچے تھے، لہذا وہ عوام الناس  میں امام حسین علیہ السلام کے پہلے زائر ہیں ۔ اس دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب ہے  اور وہ اربعین کا دن ہے ۔ حضرت امام عسکری علیہ السلام سے روایت ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا : مؤمن کی پانچ نشانیاں ہیں : روازنہ اکیاون (۵۱) رکعت نماز پڑھنا ، زیارت اربعین ، دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا ، سجدہ کی حالت میں پیشانی خاک پر رکھنا ، اور ’’ بسم الله الرحمن الرحیم‘‘  کو بلند آواز سے کہنا ۔  [1] 

 


[1] ۔ مصباح المتهجد: 787، و در مزار مفيد: 53 کچھ اختلاف کے ساتھ ۔

    بازدید : 766
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 227482
    بازديد کل : 146566115
    بازديد کل : 100641094