امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۲۲ ۔ حرم امیر المؤمنین علیہ السلام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت

(۲۲)

حرم امیر المؤمنین علیہ السلام میں

حضرت امام حسین  علیہ السلام کی زیارت  

سید بن طاوؤس رحمہ اللہ کتاب ’’مصباح الزائر ‘‘ میں ـ امیر المؤمنین علی کی زیارت کے بعد فرماتے ہیں :پھر ضریح کو بوسہ کرو اور امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی طرف رخ کرو ، اور پشت بقبلہ ہو کر کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ‏ عَلَيْكَ يَابْنَ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ فَاطِمَةَ الزَّهْرَاءِ، سَيِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا اَبَا الْأَئِمَّةِ الْهَادِينَ الْمَهْدِيِّينَ، اَلسَّلاَمُ ‏عَلَيْكَ يَا صَرِيعَ الدَّمْعَةِ السَّاكِبَةِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا صَاحِبَ الْمُصِيبَةِ الرَّاتِبَةِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلَى جَدِّكَ وَأَبِيكَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ ‏وَأَخِيكَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلَى الْأَئِمَّةِ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ وَبَنِيكَ.أَشْهَدُ لَقَدْ طَيَّبَ اللهُ بِكَ التُّرَابَ، وَأَوْضَحَ بِكَ الْكِتَابَ، وَجَعَلَكَ وَأَبَاكَ ‏وَجَدَّكَ وَأَخَاكَ وَبَنِيكَ عِبْرَةً لِأُولِي الْأَلْبَابِ، يَابْنَ الْمَيَامِينِ الْأَطْيَابِ، اَلتَّالِينَ الْكِتَابَ، وَجَّهْتُ سَلاَمِي إِلَيْكَ، صَلَوَاتُ اللهِ وَسَلاَمُهُ عَلَيْكَ، وَجَعَلَ أفئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِي إلَيْكَ، مَا خَابَ مَنْ تَمَسَّكَ بِكَ، وَلَجَأَ إِلَيْكَ.[1]

سلام ہو آپ پر اے ابا عبد الله ، سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا ، سلام ہو آپ پر اے فرزند امیر المؤمنین، سلام ہو آپ پر اے فرزند فاطمۂ زہراء  جو  عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں ،  سلام ہو آپ پر اے ائمہ کے پدر بزرگوار جو ہادی اور ہدایت یافتہ ہیں ، سلام ہو آپ پر اے کشتۂ گریہ ، سلام ہو آپ پر اے مسلسل مصیبت والے ، سلام ہو آپ پر اور آپ کے جد اور آپ کے والد پر ، سلام ہو آپ پر  اور آپ کی والدہ  اور آپ کے بھائی پر ، سلام ہو آپ پر اور آپ کی ذریت پر  اور آپ کی اولاد میں ائمہ پر ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا نے آپ کی وجہ سے مٹی کو پاکیزہ بنا دیا ہے ، اور آپ کے ذریعہ کتاب کو واضح کر دیا ہے ، اور آپ کو، اور  آپ کے والد ، جد ،  بھائی اور  اولاد کو عقل مندوں کے لئے سرمایۂ عبرت بنا دیا ہے ۔ اے بزرگان نیک ذات ، اور تلاوت کتاب کرنے والوں کے فرزند ، میں نے آپ کی طرف اپنے سلام کا رخ موڑ دیا ہے ، آپ پر خدا کا درود و سلام ہو ، اور وہ لوگوں کے دلوں کو آپ کی  طرف  جھکا دے ، جو آپ سے متمسک ہو  وہ ناکام نہیں ہوا ،  اور جس نے آپ  کی پناہ لی وہ ناکام نہیں ہوا ۔

 


[1] ۔ مصباح الزائر: 125.

    بازدید : 742
    بازديد امروز : 133344
    بازديد ديروز : 180834
    بازديد کل : 141913062
    بازديد کل : 97826053