(۱۴)
چودہویں زیارت
ابن قولویه رحمه الله نے کتاب ’’ کامل الزیارات‘‘ میں اپنی سند سے معاویہ بن عمار سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا :میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کی: جب میں امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس پہنچوں تو کیا کہوں؟ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : تم یوں کہو :
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، رَحِمَكَ اللهُ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، لَعَنَ اللهُ مَنْ قَتَلَكَ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ شَرِكَ في دَمِكَ ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ بَلَغَهُ ذَلِكَ فَرَضِيَ بِهِ، أَنَا إِلَى اللهِ مِنْ ذَلِكَ بَريءٌ. [1]
اے ابا عبد اللہ آپ پر سلام ہو ، اے ابا عبد الله آپ پر خدا کا درود ہو، اے ابا عبد اللہ خدا آپ پر رحمت کرے ، خدا اس پر لعنت کرے جس نے آپ کو قتل کیا ، اور خدا اس پر لعنت کرے جو آپ کا خون بہانے میں شریک ہوا ، اور خدا اس پر لعنت کرے جس تک آپ کے قتل کی خبر پہنچی اور وہ اس پر راضی ہوا ، میں خدا کی جانب ؛ ان سے بیزار ہوں۔
آج کے وزٹر : 94741
کل کے وزٹر : 235629
تمام وزٹر کی تعداد : 125979626
|