(۲۸)
قبور شہداء سے وداع
ابن قولویه رحمه الله کتاب ’’ کامل الزیارات‘‘ میں فرماتے ہیں : شہداء کی قبور سے وداع کرتے ہوئے کہو:
أَللَّهُمَّ لاَتَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ زِيَارَتِي إِيَّاهُمْ، وَأَشْرِكْنِي مَعَهُمْ، وَأَدْخِلْني في صَالِحِ مَا أَعْطَيْتَهُمْ، عَلَى نَصْرِهِمِ ابْنَ بِنْتِ نَبِيِّكَ، وَحُجَّتَكَ عَلَى خَلْقِكَ، وَجِهَادِهِمْ مَعَهُ في سَبِيلِكَ. أَللَّهُمَّ اجْمَعْنَا وَإِيَّاهُمْ في جَنَّتِكَ مَعَ الشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ «وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقاً» [1]، أَسْتَوْدِعُكُمُ اللهَ، وَأَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلاَمَ. أَللَّهُمَّ ارْزُقْنِي الْعَوْدَ إِلَيْهِمْ، وَاحْشُرْنِي مَعَهُمْ، يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ. [2]
خدایا ! میری اس زیارت کو ان کی نسبت سے آخری زیارت قرار نہ دے ، اور مجھے ان کے ساتھ شریک فرما ، اور مجھے اس شائستہ عطا میں ان کے ساتھ داخل فرما جنہوں نے تیرے نبی کی بیٹی کے فرزند اور تیری مخلوق پر تیری حجت کی نصرت کی ، اور ان کے ساتھ تیری راہ میں جہاد کیا ۔ خدایا ! ہمیں اور انہیں جنت میں شہداء و صالحین کے ساتھ جمع فرما ، «اور یہی بہترین رفقاء ہیں« میں آپ سب کو خدا کے سپرد کرتا ہوں ، اور آپ پر سلام بھیجتا ہوں ۔ خدایا ! مجھے ان کی طرف آنا نصیب فرما ، اور مجھے ان کے ساتھ محشور فرما ، اے سب سے زیارہ رحم کرنے والے ۔
آج کے وزٹر : 26107
کل کے وزٹر : 239638
تمام وزٹر کی تعداد : 125442136
|