امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۱۶ ۔ شب نیمۂ شعبان کی نماز

(١٦)

شب نیمۂ  شعبان کی نماز

ابویحییٰ صنعانی اور تیس قابل اطمینان افراد نے امام باقر علیہ السلام اور امام صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ ان دو بزرگ ہستیوں نے فرمایا:

جب بھی پندرہ شعبان کی رات ہو تو چار رکعت نماز پڑھو اور ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور سو مرتبہ سورۂ توحید پڑھو اور جب نماز ادا کر لو تو یہ دعا پڑھو:

أَللَّهُمَّ إِنّي فَقيرٌ وَمِنْ عَذابِكَ خائِفٌ مُسْتَجيرٌ. أَللَّهُمَّ لاتُبَدِّلِ اسْمي، وَلاتُغَيِّرْ جِسْمي، وَلاتُجْهِدْ بَلائي،وَلاتُشْمِتْ بي أَعْدائي، أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقابِكَ ، وَأَعُوذُ بِرَحْمَتِكَ مِنْ عَذابِكَ ، وَأَعُوذُ بِرِضاكَ مِنْ سَخَطِكَ،وَ أَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، جَلَّ ثَناؤُكَ، أَنْتَ كَما أَثْنَيْتَ عَلى نَفْسِكَ وَفَوْقَ ما يَقُولُ الْقائِلُونَ.[1]

پروردگارا! میں فقیر ہوں اور تیرے عذاب سے خوفزدہ اور تیری پناہ مانگتا ہوں۔  پروردگارا!میرے نام کو تبدیل نہ کر اور نہ  ہی میرے جسم کو تبدیل کر اور میری بلاؤں کو سخت نہ کر،اور میرے دشمنوں کو سرزنش کرنے والا قرار نہ دے،میں تیرے کرم کے ذریعے  تیرے عقاب سے پناہ مانگتا ہوں اور تیری رحمت کے ذریعے تیرے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں اور تیری رضا کے ذریعے تیری ناراضگی سے پناہ مانگتا ہوں،اور میں تجھ سے تیری پناہ چاہتا ہوں،تیری ثنا عظیم ہے،تو (ایسا ہی ہے ) جیسے تونے خود اپنی حمد و ثنا کی ہے، اور تو قائلین کے قول و گفتار سے برتر ہے۔

 

 

 


[1] ۔ مصباح المتہجد:٨٣٠

    بازدید : 267
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 266913
    بازديد کل : 147650158
    بازديد کل : 101183423