امام صادق فیق پوسی کسل بیونید پقری ناکهوےنمنرونه تهوک نارےنری ژهیوگنگ مه کهوی فیق پوے چوکی بیک پاٍ
دوسری فصل امراض سے نجات پانے کے لئے دعائیں :۵ ۔ ایڑھی کے درد سے نجات پانے کے لئےامام حسین علیه السلام کی دعا

 

۵ ۔ ایڑھی کے درد سے نجات پانے کے لئےامام حسین علیه السلام کی دعا

صحیفۂ صادقیہ میں وارد ہوا ہے : صفوان جمال نے امام صادق علیه السلام سے اور آپ نے اپنے آباء و اجدا علیہم السلام سے اور انہوں نے حضرت امام علی بن الحسین علیہما السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ  نے فرمایا :

کسی شخص نے حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی ایڑھی میں درد کی شکایت کی تو امام علیہ السلام نے فرمایا : جب وہ درد محسوس کرو تو اپنا ہاتھ ایڑھی پر رکھ کر کہو :

بِسْمِ الله وَبِالله، وَالسَّلاَمُ عَلَى رَسُولِ الله.

خدا کے نام سے اور خدا کی مدد سے ، اور رسول خدا پر سلام ہو ۔

اور پھر یہ آیت پڑھو :وَمَا قَدَرُوا الله حَقَّ قَدْرِهِ وَالْأَرْضُ جَمِيعاً قَبْضَتُهُ يَوْمَ ‏الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ  ۔ [1]، [2]

اور ان لوگوں نے واقعاً خدا کی قدر نہیں کی ہے جب کہ روزِ قیامت تمام زمین اس کی مٹھی میں ہو گی اور سارے آسمان اسی کے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے ، وہ پاک اور بے نیاز ہے اور جن چیزوں کو یہ اس کا شریک بناتے ہیں ان سے بلند و بالاتر ہے ۔

 


[1]  ۔ سورۂ زمر ، آیت : ۶۷

[2]  ۔ الصحيفۃ الصادقية : 542، الأدعية والأذكار المجرّبة : 160، مفتاح الجنّات: ۱/187.

    دورو ڪريو : 886
    دیرینگنی هلته چس کن : 103118
    گوندے هلته چس کن : 286971
    هلته چس گنگ مه : 148498328
    هلته چس گنگ مه : 101813979