امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
جس نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی ، گویا اس نے عرش پر خدا کی زیارت کی

جس نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی

گویا اس نے عرش پر خدا کی زیارت کی

زید الشحام سے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا : امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کرنے والے کے لئے کیا کچھ ہے ؟ آپ نے فرمایا :

كان كمن زار اللَّه في عرشه،

وہ اس شخص کی طرح ہے کہ جس نے عرش پر خدا کی زیارت کی ہو ۔

وہ ( زید الشحام ) کہتے ہی کہ میں نے عرض کیا : جو آپ میں سے کسی کی زیارت کرے اس کے لئے کیا کچھ ہے ؟ آپ نے فرمایا :

كمن زار رسول ‏اللَّه‏ صلى الله عليه وآله وسلم.[1]

وہ اس شخص کی طرح ہے کہ جس نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت کی ہو ۔

 


[1]  ۔  كامل الزيارات : ۲۷۸ ح۱ ، بحار الأنوار : ۱۰۱/۷۶ ح۲۹ ، المستدرك: ۱۸۵/۱۰.

 

    بازدید : 2182
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 303237
    بازديد کل : 149490271
    بازديد کل : 103608292