Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
٢ ۔ گمراہوں کی صحبت

٢ ۔ گمراہوں کی صحبت

جب دین کے دشمنوں سے مبارزہ اور بر سر پیکار ہونے کا امکان نہ ہو تو منفی مبارزہ سے مدد لیں آپ منفی مبارزہ کے ذریعہ دشمنان دین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں انہیں ان کے مذموم مقاصد تک پہنچنے سے روک سکتے ہیں ان سے بے اعتنائی ، کنارہ کشی اور ان سے صحبت نہ کرنا منفی مبارزہ کی ایک نوع شمار ہوتا ہے ۔ ایسا کرنا اگر ان کی شکست کا وسیلہ نہ ہو تو کم از کم ان کے شرّ سے ایک طرح کی حفاظت ہے ۔

امام صادق(ع) ایک روایت میں فرما تے ہیں :

'' لا تصحبوا اھل البدع ولا تجالسوھم فتصیروا عند النّاس کواحدٍ منھم ، قال رسول اللّٰہ ، المرئُ علیٰ دین خلیلہ و قرینہ '' ([1])

بدعت گزاروں سے صحبت نہ کرو اور ان کے ساتھ نہ بیٹھو ۔ کیو نکہ ان کی مصاحبت و مجالست سے تم بھی لوگوں کی نظروں میں ان ہی میں سے ایک شمار ہوگے ۔ پھر انہوں نے فرمایا :  رسول اکرمۖ نے فرمایا : انسان اپنے دوست اور نزدیکی فرد کے دین پر ہو تا ہے  ۔

اس بناء پر ان لوگوں کی صحبت سے پر ہیز کر نا اور ان سے دوری سے انسان بد نامی کے خطرےسے اور تاثیر فکری کے لحاظ سے بھی امان میں ہو تا ہے ۔

 


[1] ۔ اصول کافی :ج٢ ص ٧٥ ٣

 

 

    Mengunjungi : 8478
    Pengunjung hari ini : 221461
    Total Pengunjung : 280968
    Total Pengunjung : 154738472
    Total Pengunjung : 110688818