حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
53) سمرة بن جندب کے بارے میں پیغمبر اکرمۖ پیشنگوئی

سمرة بن جندب کے بارے میں پیغمبر اکرمۖ پیشنگوئی

     شریک روایت کرتے ہیں:عبداللہ بن سعد نے حجر بن عدی سے ہمارے لئے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا :میں مدینہ میں آیا اور میں ابوہریرہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ۔  اس نے پوچھا:کہاں کے رہنے والے ہو؟

     میں نے کہا:میں بصرہ کا رہنے والا ہوں۔

     اس نے پوچھا:سمرة بن جندب کا کیا حال ہے؟میں نے کہا:وہ زندہ ہے۔

     اس نے کہا:کسی اور کی لمبی عمر میرے لئے اس کی لمبی عمر سے زیادہ خوش آئند نہیں ہے۔

     میں نے کہا:اس کی کیا وجہ ہے؟کہا:پیغمبر اکرمۖ نے مجھے ،اسے اور حذیفہ بن الیمان سے فرمایا تھا:جو کوئی بھی تم میں سے دو کے بعد مرے وہ دوزخ میں ہے۔

     حذیفہ مجھ سے پہلے چلے گئے اور اب میری یہ خواہش ہے کہ میں سمرة سے پہلے مر جاؤں۔

     کہتے ہیں: سمرة حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت تک زندہ تھا۔

     احمد بن بشیر ، مسعربن کدام سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا:امام حسین علیہ السلام کے کوفہ کی طرف روانگی کے وقت سمرة بن جندب عبداللہ بن زیاد کا سپہ سالار تھا اور وہ لوگوں کو امام حسین علیہ السلام کے خلاف جنگ کرنے اور قیام کے لئے  ابھارتاتھا۔([1])

 


[1]  ۔ سمرة کی موت کے سال میں اختلاف ہے اور اس کے بارے میں ٥٨،٥٩ اور ٦٠ ہجری لکھا گیا ہے۔ابن عبدالبر نے کتاب الاستیعاب: ج ٢ص٧٦ میں الاصابہ کے حاشیہ میں لکھا ہے: وہ ابلتے پانی کے برتن میں گر کر جل گیا اور ابوہریرہ سے پیغمبر اکرمۖ نے جو بات فرمائی تھی (کہ تم تینوں میں سے جو آخر میں مرے وہ آگ میں ہے) وہ  بات صحیح  ثابت ہوئی۔ 

 

 

    ملاحظہ کریں : 2000
    آج کے وزٹر : 62550
    کل کے وزٹر : 165136
    تمام وزٹر کی تعداد : 141085142
    تمام وزٹر کی تعداد : 97411487