امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(2) حكومت عبّاسى کی تاریخ کی تقسیم

(2)

حكومت عبّاسى کی تاریخ کی تقسیم

عبّاسى حکومت تقریباً 524 سال (656 - 132 ھ / 1258 - 750 ء) تک باقی رہی. ان کی حكومت کا آغاز ابوالعبّاس سَفّاح سے ہوا اور مستعصم کی موت سے اپنے اختتام تک پہنچی اور مغول کے ہاتھوں اس کا خاتمہ ہوا۔ حکومت و خلافت کی طاقت کے لحاظ سے یہ زمانی فاصلہ یکساں نہیں تھا۔

مؤرخین نے خلافت کی قوت، سیاسی حالات اور ثقافتی و فکری زندگی کی شگفتگی کی بنیاد پر عباسی حکومت کو چار زمانوں میں تقسیم کیا ہے:

پہلا زمانہ: طاقت، وسعت اور ترقی کا زمانہ (232 - 132 ھ / 847 - 750 ء).

دوسرا زمانہ: ترکوں کے نفوذ کا زمانہ (334 - 232 ھ / 946 - 847 ء).

تیسرا زمانہ: ایرانی  آل ‏بويه کے نفوذ کا زمانہ (447 - 334 ھ / 1055 - 946 ء).

چوتھا زمانہ: ترک سلجوقيوں کے نفوذ کا زمانہ (656 - 447 ھ / 1258 - 1055 ء).

عبّاسى حکومت کا پہلا زمانہ (232 - 132 ھ / 847 - 750 ء)

ابوالعبّاس سفاح کی حکومت سے اس دور کا آغاز ہوا اور واثق کی خلافت سے اس کا اختتام ہوا۔ اس کی خصوصیات میں خلافت کی طاقت، اس کا مکمل استقلال، اور خلفاء کے ہاتھ میں حکومت کے اعلٰی عہدیداروں کا متمرکز ہونا شامل ہے۔ وہ ذاتی، سیاسی اور داروں کی غیر معمولی طاقت کے مالک تھے۔ وہ حکومت کی حفاظت کرتے تھے اور ایک ہی جھٹکے میں حکومت کے خلاف بغاوت کو کچل سکتے تھے۔

اس دور میں ایرانیوں کو حکومت میں برجستہ مقام حاصل تھا اور ان کا نفوز حکومت کی سیاسی صورت حال پر بہت اہمیت کا حامل تھا۔ حتی کہ بغداد میں اداری اور فوجی مشینری اور ان کے کنڑول کے علاقہ غالب آئے اور انہیں وہ سپاہ میں اہم عہدوں جیسے وزارت، سربراہی، افسر وغیرہ پر فائز تھے۔ (2801).

سپاہی خلافت کے یاور اور خلیفہ کے ہاتھ کا ایک اہم آلۂ کار تھے۔ یعہد خلفاء کے اختتام کے ساتھ ہی اس دور کا خاتمہ ہو گیا کہ جس میں یہ لوگ سپاہ کی سربراہی کرتے تھے اور ناز و نعمت سے زندگی بسر کرتے تھے۔ اس دور کے تمام خلفاء برجستہ تھے: ابوالعبّاس، منصور، مهدى، هادى، هارون، امين، مأمون، معتصم اور واثق.


2801) نفوذ السلاجقة السياسى فى الدولة العباسيّة: 14.

 

منبع: معاویه ج ... ص ..

 

 

بازدید : 756
بازديد امروز : 0
بازديد ديروز : 199512
بازديد کل : 166265699
بازديد کل : 122628467