Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
وقت ضائع نہ کریں

وقت ضائع نہ کریں

انسان حدود و قیود میں محدود و مقید ہے ان میں سے ایک قید زمان ہے ہمارے تمام بزرگان نے محدود زمان میں پیشرفت و تر قی کی اور اعلیٰ اہداف کو حاصل کیا  اگر ہم نے گزشتہ زندگی ، ان کے مطابق نہیں گزاری تو باقی ماندہ مہلت کو کافی جان کر اس کی اہمیت و ارزش کو سمجھیں ۔

فرصت غنیمت است حریفان در این چمن

فردا ست ہمچو گل ہمہ بر باد رفتہ چمن

ہم زندگی کے لمحات کو گزار رہے ہیں اور آہستہ آ ہستہ مہلت کو ہاتھ سے کھو رہے ہیں ۔ عقل مند اور ذہین وہ ہے کہ جو فراغت کو غنیمت شمار کر کے اس سے بہترین طریقے  سے استفادہ کرے ۔

 حضرت امیر المومنین  علی (ع)  فرماتے ہیں :

'' لوصحّ العقل لا غتنم کلّ امرئٍ مہلة ''([1])

اگر عقل سالم ہو تو ہر شخص موجود مہلت کو غنیمت شمار کر تا ہے ۔

ہمیں اس امر کی جانب متوجہ رہنا چاہیئے کہ وقت ہماری زندگی کا اہم ترین سر مایہ ہے عقل اس حقیقت کی شاہد ہے اسی وجہ سے ہر انسان کو مہلت اور فرصت کو غنیمت  سمجھ کر اس سے استفادہ کرنا چاہیئے ۔

 آنچہ ندارد عوض ای ہوشیار        عمر عزیز است غنیمت شمار

جس چیز کا کوئی عوض نہیں ہے وہ انسان کی زندگی ہے لہذا اسے غنیمت شمار کرو ۔

جی ہاں ! اہلبیت اطہار  علیہم  السلام  نے وقت کی اہمیت و ارزش کے بارے میں بہت سے ارشادات وفرامین بیان فر مائے ہیں انہوں نے اپنے ارشادات میں ہمیں آگاہ کیا ہے کہ اپنی زندگی کے لحظات کے بارے میں ہوشیار رہیں اور زندگی کے کسی لمحے کو بھی استفادہ کئے بغیر نہ گزاریں۔ نیز توجہ کریں کہ ہم  جس لمحے کو بھی گزار دیں تو اسی قدر ہماری زندگی کم ہو جاتی ہے ۔

حضرت امیر المومنین  علی (ع)  فرماتے ہیں :

'' العمر تفنیتہ اللحظات ''([2])

لحظات کا گزرنا عمر کو فانی بناتا ہے  ۔

ہمارے سانس لینے اور لمحات کے گزر نے سے ہماری زندگی بتدریج  کم  ہوتی جاتی ہے ۔

روز را رایگان زدست مدہ               نیست امید آن کہ باز رسد

کسی بھی دن کو رائیگاں نہ جانے دو ۔ کیو نکہ اس کے دوبارہ واپس آنے کی امید نہیں ہے ۔

جو اپنے دن رات، نیک اور پسندیدہ کاموں کو انجام دینے میں گزارتے ہیں اور وقت کو ضائع کرنے اور زندگی کو تلف کرنے سے گریز کر تے ہیں وہ اپنے صحیفہ اعمال میں درخشاںصفحات کا اضافہ کرتے ہیں اور ابدی و جاویداں  نتیجہ حاصل کر تے ہیں ۔

کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم بھی ایسے افراد میں سے ہوں ؟

 


[1]۔ شرح غرر الحکم:ج ٥ص  ٢ ١ ١

[2]۔ شرح غرر الحکم :ج١  ص٢ ٩

 

 

 

    Mengunjungi : 7568
    Pengunjung hari ini : 25001
    Total Pengunjung : 86454
    Total Pengunjung : 131887120
    Total Pengunjung : 91447980