امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
مضبوط ارادہ اورعالی ہمت کاایک نمونہ

مضبوط ارادہ اورعالی ہمت کاایک نمونہ

صالح مازندرانی ایسے صاحب تصمیم و پختہ ارادہ کے مالک تھے کہ جنہوں نے بہت کم وسائل کے باوجود اپنے مقصد کو پالیا . وہ علا مہ مجلسی اول کے داماد اور نامور شیعہ علماء  میں سے تھے . یہ ہر اس شخص کے لئے نمونہ ہیں کہ جو اعلیٰ مقاصد و اہداف رکھتے ہیں ۔

وہ کہتے ہیں کہ میں دینی علوم حاصل کرنے والوں کے لئے حجت ہوں . کیو نکہ مجھ سے بڑھ کر    کوئی فقیر نہیں تھا اور میرا حا فظہ سب سے ضعیف و بد تر تھا . کبھی میں اپنے گھر تو کبھی اپنے فرزند کا نام بھول جا تا میری عمر کے تیس سال گزر چکے تھے کہ میں نے ( الف ، با ) سیکھنی شروع کی اور اتنی سعی و کوشش کی کہ خدا نے فضل کیا ۔

وہ فقر ، کند ذہن اور ضعیف حافظہ کے با وجود پختہ ارادہ  رکھتے تھے . جس کی بدولت انہوں نے پُرارزش کتب کی تالیف کا مصمم ارادہ کیا اور کامیاب ہوئے ، وہ کتب آج بھی شیعہ  علماء  کے لئے مورد استفادہ ہیں ۔

ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اس قدر کم حافظہ رکھتے تھے کہ اپنے استاد کے گھر کو بھول جاتے اور اتنے فقیر و غریب تھے اور اتنا پرا نا لباس پہنتے کہ شرم کے مارے مجلس درس میں وارد نہ ہوتے وہ محل درس سے با ہر بیٹھتے اور ہڈیوں اور چنار کے درخت کے پتوں پر درس لکھتے . ایک  بار کوئی مسئلہ مورد اشکال قرار پایا اور وہ چند روز تک جاری رہا  . مرحوم مجلسی کے ایک شاگرد نے دیکھا کہ ملا صالح مازندرانی نے اس اشکال کا جواب چنار کے پتوں پر لکھا ہے ، اس نے درس میں مجلسی کا جوا ب دیا ۔

علامہ مجلسی  سمجھ گئے کہ یہ اس کا جواب نہیں ہے  . لہذا انہوں نے اس سے پوچھا کہ یہ کس کا جواب ہے اور اس بارے میں اصرار کیا تو اس شاگرد نے بتا یا کہ یہ اس کا جواب ہے کہ جو مجلس درس کے باہر بیٹھا ہوا ہے ۔ علامہ مجلسی نے دیکھا تو ملا محمد صالح دروازے کے باہر بیٹھے ہوئے تھے ، علامہ نے ملا ّ  محمد صالح کو لباس دیا اور درس میں حاضر ہونے کو کہا وہ علامہ مجلسی کے اتنے مورد تو جہ قرار پائے کہ وہ انہیں اپنے گھر لے گئے اور ان سے اپنی بیٹی کی شادی کی ! اور انہیں کو گھر کا کتابخانہ دیا ۔


 به هر كارى كه همّت بسته گردد          اگر خارى  بود،  گل دسته گردد

 ______________________________________
 (*)کامیابی  کے  اسرار:تألیف سید مرتضی مجتهدی:64.

 

منبع : کتاب «رمزموفقیت بزرگان : 205»   

ازکتاب«کامیابی  کے  اسرار:ج,2 صفحه: 64»

 

بازدید : 2716
بازديد امروز : 62834
بازديد ديروز : 112715
بازديد کل : 134763506
بازديد کل : 93200914