(۳۲)
امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی دوسری زیارت
کتاب’’مزار کبیر‘‘ میں حنان بن سدیر سے روایت ہوئی ہے کہ انہوں نے کہا : حضرت امام صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا :
اے سدیر ! کیا تم ہر دن امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کرتے ہو ؟
میں نے عرض کی : نہیں ۔
فرمایا : تم کس قدر جفاء کر رہے ہو ، کیا تم ہر سال زیارت کرتے ہو ؟
میں نے عرض کی : کبھی زیارت ہو جاتی ہے۔
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اے سدیر ! تم امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں کس قدر جفا کر رہے ہو ، کیا تم نہیں جانتےکہ خدا کے ہزار ایسے فرشتےہیں جو خاک آلود حالت میں ہیں اور ہمیشہ گریہ کرتے ہیں ، زیارت کرتے ہیں اور اس عمل میں سستی نہیں کرتے ؟ اے سدیر !تمہیں کیا ہو جائے گا کہ(اگر) تم جمعہ کے دن امام حسین علیہ السلام کی پانچ مرتبہ اور ہر دن ایک مرتبہ زیارت کرو ۔
میں نے عرض کی:میں آپ پر قربان جاؤں ! ہمارے اور ان کی قبر مطہر کے درمیان بہت زیادہ فرسخ کی مسافت ہے ۔
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اپنے گھر کی چھت پر جاؤ ، اور اپنے دائیں اور بائیں طرف توجہ کرو ، اور پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاؤ اور پھر قبر مطہر کی طرف رخ کرکے کہو:
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.
سلام ہو آپ پر اے ابا عبد اللہ ، سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا ، آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔
پس تمہارے لئے ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا ۔
سدیر نے عرض کیا : میں نے کبھی ایک مہینے میں بیس سے زیادہ مرتبہ اس حکم پر عمل کیا ہے ۔ [1]
آج کے وزٹر : 73819
کل کے وزٹر : 194999
تمام وزٹر کی تعداد : 119521747
|