امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
بنی امیہ کے یہودیوں سے تعلقات

بنی امیہ کے یہودیوں سے تعلقات

یہودیوں کی ایک اور اہم سازش یہ تھی کہ انہوں نے مسلمانوں کے صحیح عقائد میں شکوک و شبہات پیدا  کئے تا کہ وہ غیر مسلمانوں کو مسلمان ہونے اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ و اختلافات ایجاد کر سکیں ۔

گذشتہ کئی صدیوں سے اب تک جتنا ممکن ہو سکا انہوں نے اسلامی عقائد میں شکوک و شبہات پیدا کرکے لوگوںکو عالمی دین اسلام کی طرف راغب ہونے سے روکا ہے۔

دسیوں سالوں سے وہابیت نے انہی سازشوں پر عمل پیرا ہو کر اور اسلام میں نو سازی و ترمیم کے نام پرغیر مسلمانوں کو اسلام کی طرف مائل ہونے سے روکا ہوا ہے۔

یہ واضح ہے کہ مسلمانوں میں شکوک و شبہات پیدا کر کے یہودیوں نے نہ صرف یہ کہ کچھ مسلمانوں کو دین سے ناامید کیاہے بلکہ دوسرے ادیان و مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد  کو بھی اسلام کی طرف آنے سے روکا ہے جس کے نتیجہ میں وہ  مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کرکے اپنے ظالمانہ تسلّط کا سلسلہ  جاری رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں پر حکومت کررہے ہیں۔

    بازدید : 2071
    بازديد امروز : 215621
    بازديد ديروز : 226086
    بازديد کل : 147547599
    بازديد کل : 101132131