Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
اگر حسین علیہ السلام کا زائر شقی ہو تو اسے سعید لکھا جائے گا

اگر حسین علیہ السلام کا زائر شقی ہو تو اسے سعید لکھا جائے گا

۱۔ عبد اللہ بن میمون القداح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا :جو شخص حسین بن علی علیہما السلام کے حق کی معرفت کے ساتھ آپ کی قبر  مطہر کی زیارت کے لئے جائے اور وہ غرور اور تکبر نہ کرے تو اس کے کیا اجر ہو گا ؟

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

يُكتبُ له‏ألفَ حجّةٍ مقبولة وألفّ عمرةٍ مبرورةٍ، وإن كان شقيّاً كتب سعيداً، ولم يزل‏يخوض في رحمة اللَّه عزّوجلّ . [1]

اس کے لئے ہزار مقبول حج اور ہزار مقبول عمے لکھے جائیں گے اور اگر وہ شقی ہو تو اسے سعید لکھا جائے گا ۔ یعن یوہ شقاوت اور بدبختی سے نجات پا کر سعادت مند قرار پائے گا اور ہمیشہ خدا کی رحمت کے زیر سایہ رہے گا ۔

۲۔عبد الملک خثعمی نے نقل کیا ہے کہ امام صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا :

يا عبدالملك لاتدع زيارة الحسين بن عليّ‏ عليهما السلام ومُرْ أصحابك بذلك، يَمُدّ اللَّه في عمرك، ويزيداللَّه في رزقك، ويحييك اللَّه سعيداً، ولا تموت إلاّ سعيداً ويكتبك سعيداً.[2]

اے عبد الملک ! امام حسین علیہ السلام کی زیارت ترک نہ کرو اور اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو اس کا حکم دو ، خداوند تمہاری عمر طولانی کرے اور تمہارے رزق میں اضافہ فرمائے ، اور تمہیں سعادت مندانہ زندگی نصیب فرمائے ، اور تم سعادت کے سوا نہیں مرو گے  اور تمہیں سعید لکھا جائے گا ۔

 


 [1] ۔  كامل الزيارات: 274 اور 307، نورالعين: 181.

[2] ۔  كامل الزيارات: 286، نورالعين: 181.

 

    Mengunjungi : 1415
    Pengunjung hari ini : 68816
    Total Pengunjung : 301136
    Total Pengunjung : 147856146
    Total Pengunjung : 101286465