Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
نیمۂ شعبان میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت

نیمۂ شعبان میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت

سید بن طاووس رحمه اللهنے کتاب ’’مصباح الزائر‘‘ میں امام صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا :

’’من زار الحسين ‏عليه السلام في النصف من شعبان، كتب الله عزّ وجلّ له ألف‏ حجة.‘‘ [1]

جو شخص نیمۂ شعبان میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے ، خداوند عزوجل اس کے لئے ہزار حج لکھے گا ۔

لیکن اس رات  میں کون سی زیارت پڑھی جائے ؟ روایت ہوا ہے کہ اس رات  امام حسین علیہ السلام کی وہی زیارت پڑھی جائے جسے یکم رجب میں ذکر کیا ہے ۔ پس یکم رجب کی زیارت کی طرف رجوع کریں اور اس دن بھی وہی زیارت پڑھیں ۔

پندرہ  شعبان کی رات ان چار راتوں میں سے ایک ہے ؛ جن میں شب بیداری کرنی چاہئے  اور اس رات کے اعمال بھی بہت زیادہ ہیں ۔انشاء اللہ ہم اس رات کے بہ قدر کفایت اعمال ذکر کریں گے ، لیکن اس رات سب سے افضل عمل سید الشہداء حضرت اباب عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت ہے ، جس کی طرف ہم نے پہلے بھی اشارہ کیا ہے ۔ [2]

 


[1] ۔ بحارالأنوار 10۱/۱۰۰ح35.

[2] ۔ مصباح الزائر: 312.

    Visit : 820
    Today’s viewers : 67222
    Yesterday’s viewers : 273973
    Total viewers : 162618551
    Total viewers : 120202738