Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
ایک قابل غور نکتہ

ایک قابل غور نکتہ

ظاہر ہے کہ لوگ اس اہم دن کی آمد کے مخالف اور اس کی راہ میں خلل ڈال رہے  ہیں، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے اور پوری تاریخ  میں ماضی اور گذشتگان کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے اور نورِ خدا کو بجھانے کی کوشش کرنے والوں کو یہ موقع فراہم نہیں کرنا چاہئے کہ وہ اپنی راہ و روش کو جاری رکھیں۔ یقیناً خداوند ہمارا مددگارہو گا اور اس راہ میں ہماری مدد کرے گا اور آخر کار اپنے نور سے دنیا کو منور فرمائے  گا۔

 «يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ الله بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ ‏وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ»۔[1]

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نور خدا کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور خدا اپنے نور کو مکمل کرنے والا ہے ، چاہے یہ بات کفار کو کتنی ہی ناگوار کیوں نہ ہو ۔

جیسا کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے زمانے میں بھی عزاداری کے خلاف دشمن  کی تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود  یہ مجالس کچھ عرصہ کے لئے  خفیہ طور پر منعقد ہوتی رہیں ، اسی طرح اگر دنیا کے کسی گوشے میں اہل بیت علیہم السلام کے مخالفوں کی حکومت ہو تو وہاں بسنے والے محبانِ اہل بیت علیہم السلام کو بھی یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ کسی بھی طریقے سے، خواہ خفیہ طور پر ہی مجالس عزا کا انعقاد کریں  اور شیاطین کے وسوسوں، فتنوں اور شکوک و شبہات کی وجہ سے ان مجالس کو ترک نہ کریں ، اور خدا پر توکل کرتے ہوئے ان مجالس کا انعقاد کریں ، ظاہر ہے کہ خداوند متعال ان کا ناصر و مددگار ہو گا ۔

 


[1] ۔ سوره صف ، آيت:۸ .

Visit : 1015
Today’s viewers : 184590
Yesterday’s viewers : 226086
Total viewers : 147485551
Total viewers : 101101100