حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۰ ـ اہم حاجات اور سخت و دشوار امور کے لئے امام حسین علیہ السلام کی دعا

۱۰ ـ اہم حاجات اور سخت و دشوار امور کے لئے

امام حسین علیہ السلام کی دعا

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے روایت ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا : جس دن میرے بابا شہید ہوئے تو  آپ نے مجھے اپنے سینے سے لگا لیا ، جب کہ آپ کے بدن مطہر سے خون فوارے کی طرح بہہ رہا  اور فرمایا : اے میرے بیٹے ! مجھ سے ایسی دعا حفظ کر لو ؛ جو  فاطمہ علیہا السلام نے مجھے تعلیم فرمائی تھی  اور انہیں ان کے بابا نے وہ دعا تعلیم فرمائی ، اوران کے بابا (رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) کو جبرئیل نے اہم حاجات طلب کرنے  ، غم و اندوہ ، دشوار امور اور ناگوار حوادث کو برطرف کرنے کے لئے وہ دعا تعلیم دی ۔ آپ نے فرمایا : پڑھو:

بِحَقِّ يَس وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ، وَبِحَقِّ طَهَ وَالْقُرْآنِ الْعَظِيمِ، يَا مَنْ يَقْدِرُ عَلَى حَوَائِجِ السَّائِلِينَ، يَا مَنْ يَعْلَمُ‏ مَا فِي الضَّمِيرِ، يَا مُنَفِّسَ عَنِ الْمَكْرُوبِينَ، يَا مُفَرِّجَ عَنِ الْمَغْمُومِينَ، يَا رَاحِمَ الشَّيْخِ الْكَبِيرِ، يَا رَازِقَ ‏الطِّفْلِ الصَّغِيرِ، يَا مَنْ لاَ يَحْتَاجُ إِلَى التَّفْسِيرِ، صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَافْعَلْ بي كَذَا وَكَذَا. [1]

یس (حضرت محمّد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) اور قرآن حکیم کے حق کے واسطے ، طه (پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ایک نام )اور قرآن عظیم کے حق کے واسطے،  اے درخواست کرنے والوں کی حاجتوں (کو پورا کرنے) کی قدرت رکھنے والے ، اے  ضمیر میں پوشیدہ چیزوں کو جاننے والے  ، اے مشکلات میں گرفتار لوگوں کے غم کو برطرف کرنے والے ، اے غمزدہ لوگوں کے غم کو زائل کرنے والے ، اے  بوڑھوں بزرگوں  پر رحم کرنے والے ، اے چھوٹے بچوں کو رزق دینے والے ، اے وہ ذات کہ جسے تفسیر و شرح کی ضرورت نہیں ، محمد و آل محمد پر درود بھیج ، اور میرے لئے یہ یہ انجام دیدے ۔ 

مؤلّف کہتے ہیں: این دعا اہم مشکلات اور سخت دشواریوں کے موقع پر پڑھی جاتی ہے اور یہ صرف  عاشور کے دن  پڑھے جانے سے مخصوص نہیں ہے ۔

 


[1] الدعوات: ص۵۴، بحارالانوار: ج۹۵ ص۱۹۶ ذیل ح۲۹، هدیة الزائرین: ص۴۹۱.

 

    ملاحظہ کریں : 1232
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 284095
    تمام وزٹر کی تعداد : 147684518
    تمام وزٹر کی تعداد : 101200605