امام صادق فیق پوسی کسل بیونید پقری ناکهوےنمنرونه تهوک نارےنری ژهیوگنگ مه کهوی فیق پوے چوکی بیک پاٍ
۱ ـ تربت اٹھاتے وقت کی دعا

۱ ـ تربت اٹھاتے وقت کی دعا

بحار الانٔوار میں بعض سے نقل ہوا ہے :

جب شفاء کی غرض سے تربت لینا چاہو تو گریہ کرو اور کہو :

بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ، بِحَقِّ هَذِهِ التُّرْبَةِ الْمُبَارَكَةِ، وَبِحَقِّ الْوَصِيِّ الَّذي ‏تُوَارِيهِ، وَبِحَقِّ جَدِّهِ وَأَبِيهِ، وَأُمِّهِ وَأَخِيهِ، وَبِحَقِّ أَوْلاَدِهِ الصَّادِقِينَ، وَبِحَقِّ الْمَلاَئِكَةِ الْمُقِيمِينَ عِنْدَ قَبْرِهِ يَنْتَظِرُونَ نُصْرَتَهُ، صَلِّ عَلَيْهِمْ ‏أَجْمَعِينَ، واجْعَلْ لي وَلِأَهْلي وَوُلْدي وَإِخْوَتي وَأَخَوَاتي فِيهِ الشِّفَاءَ مِنْ‏ كُلِّ دَاءٍ والْأَمَانَ مِنْ كُلِّ خَوْفٍ، وَأَوْسِعْ عَلَيْنَا فِي أَرْزَاقِنَا، وَصَحِّحْ‏ بِهِ أَبْدَانَنَا، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيرٌ، وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ، وَصَلَّى اللهُ‏ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ الطَّيِّبِينَ، وَسَلَّمَ تَسْلِيماً. [1]

خدا کے نام سے ، اور خدا کی مدد سے ، اور اس مبارک تربت کے حق کے واسطے سے ، اور اس میں آرام کرنے والے وصی کے حق کے واسطے سے ، اور ان کے جد اور ان کے والد اور ان کی والدہ اور ان کے بھائی کے حق کے واسطے سے ، اور ان کی صادق اولاد کے حق کے واسطے سے ، اور ان کے قبر کے ساتھ مقیم فرشتوں کے حق کے واسطے سے کہ جو ان کی نصرت کا انتظار کر رہے ہیں ، ان سب پر درود بھیج ، اور اس میں میرے لئے ، میرے اہل ، میری اولاد اور میری بہنوں اور بھائیوں کے لئے شفاء قرار دے ، اور اسے خوف و وحشت سے امان کا باعث قرار دے ، اور ہم پر ہمارے رزق میں وسعت عطا فرما ، اور اس کے ذریعے ہمارے جسموں میں صحت و سلامتی عطا فرما ، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے ، اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ، اور خدا کا محمد اور ان کی پاک آل پر درود و سلام ہو ۔

 


[1] ۔ الإستشفاء بالتّربة الشريفة الحسينيّة: ۷۷.

    دورو ڪريو : 943
    دیرینگنی هلته چس کن : 133042
    گوندے هلته چس کن : 243717
    هلته چس گنگ مه : 162203976
    هلته چس گنگ مه : 119994584