امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۱۱ ۔ شب جمعہ اور روز جمعہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لئے نماز استغاثہ

 (١١)

شب جمعہ اور روز جمعہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لئے نماز استغاثہ

 کتاب ’’التحفة الرضویة‘‘میں مرقوم ہے:بزرگ عالم دین سید حسین ہمدانی نجفی نے مجھ سے فرمایا:

جس کسی کی کوئی حاجت ہو وہ شب جمعہ اور روز جمعہ آسمان سربرہنہ اور پابرہنہ دو رکعت نماز پڑھے اور نماز کے بعد ہاتھوں کو آسمان کی طرف بلند کرکے ٥٩٥ مرتبہ کہے:’’ یٰا حُجَّةُ الْقٰائِمُ‘‘

پھر سجدے میں سر رکھ کر ستر(٧٠) مرتبہ کہے:’’یٰا صٰاحِبَ الزَّمٰانِ أَغِثْنِي ‘‘(اے صاحب زمان میری فریاد کو پہنچئے)اور اس کے بعد اپنی حاجتیں طلب کرے ۔

یہ نماز اہم حاجتوں کے لئے مجرب ہے اور اگر پہلے ہفتہ حاجت پوری نہ ہو تو آئندہ ہفتہ دوبارہ یہ عمل انجام دے اور اگر پھر بھی حاجت پوری نہ ہو تو تیسرے  ہفتہ یہ نماز پڑھے یقینی طور پر اس کی حاجت پوری ہو جائے گی۔

سید محمد علی جواہری نے ہم سے فرمایا:میں نے یہ نماز کسی حاجت کے لئے پڑھی تو اسی رات خواب میں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا دیدار ہوا اور میں نے اپنی حاجت آپ سے بیان فرمائی اور خداوند عالم نے حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی برکت سے میری حاجت پوری فرما دی۔

نیز انہوں نے فرمایا ہے کہ میں نے خود اس عمل (نماز ) کا تجربہ کیا ہے۔[1]

 

 

 


[1] ۔ التحفة الرضویة:١٣٥

    بازدید : 267
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 297509
    بازديد کل : 147711323
    بازديد کل : 101214019