Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
انتظار اور فکری روش میں تبدیلی

انتظار اور فکری روش میں تبدیلی

دور حاضر کی مشکلات سے آگاہ توانا مؤلف اس بارے میں لکھتے ہیں

روحانی پیش قدمی اور فکری تغیرکے ذریعہ اپنے اندر خاص تبدیلیاں پیدا کریں اور وہ افراد جو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور اپنے سید وسردارسے غافل ہیں اپنے راستہ کو جدا کریں اور یقین رکھیں کہ جس طرح جسمانی باپ کی نسبت لا پرواہی اور غفلت بڑا گناہ ہے اسی طرح معنوی باپ کی نسبت لاپرواہی اور بے توجہی بھی بہت ہی عظیم گناہ ہے اور  اس کا انسان کے لئے نہایت ہی تاریک انجام ہو گا۔

اور اگر ابھی تک امام عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی نسبت غافل رہے ہیں اور آنحضرت (عج ) کے حیات بخش ظہور کی فکر نہیںکی ہے ،  اگرابھی تک امام عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کے پر عظمت دن کے آنے کے لئے دعا کرنے والوں میں نہیں تھے ، اگر ابھی تک ہمیں علم نہیں تھا کہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور اپنے مولاو آقا کی نسبت ہمارا فریضہ کیاہے تو اس وقت ہم کو اس حقیت کاعلم ہوگیا اور ہم اچھی طرح واقف ہوگئے کہ غیبت کے زمانہ میں لوگوں کا شرعی وظیفہ اور زیادہ سنگین ہے اور خود کو غفلت سے نجات دیتے ہوئے ایک مضبوط ارادے اور مستحکم عزم کے ساتھ اپنے ماضی کا جبران کریں اور حضرت بقیة اللہ کے انتظار کی راہ میں تلاش و کوشش کے لئے قدم بڑھائیں اور ہمیں علم ہونا چاہئے کہ ولایت کو چاہنے والوںاور اس سے محبت کرنے والوں کی نسبت آنحضرت (عج)کا لطف باعث ہوگا کہ گذشتہ معاف کردیاجائے اور آنحضرت کا مہربان قلب  ہماری غلطیوں سے چشم پوشی کرلے ۔

کیا حضرت یوسف ۖ نے اپنے بھائیوں کے ان تمام مظالم و ستم کے بعد نہیں فرمایا :

''لٰاتَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ یَغْفِرُاللّٰہُ لَکُمْ وَ ھُوَاَرْحَمُ الرّٰاحِمِیْنَ ''١

آج تمہارے لئے کوئی سرزنش نہیں ہے پروردگار عالم تمہیں بخش دی گااور وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

        ہمیں یقین ہونا چاہئے کہ انسان کی عظیم روح اس لئے نہیں ہے کہ مادی اور دیگر بے اہمیت مسائل سے وابستہ ہو بلکہ اسے اس لئے خلق کیا گیا ہے کہ معنوی مسائل سے آشنا ہو ،پرور دگار عالم اور اس کے جانشینوںکو پہچانے اور الہٰی مسائل کی طرف راغب ہو۔

........................................................

١۔سورۂ یوسف، آیت:٩٢

 

منبع: کتاب:جلوہ ھای نور از غدیر تا ظہور:١٠٧، صحیفۂ مہدیہ:٨٣،٨٤

 

Mengunjungi : 3078
Pengunjung hari ini : 11750
Total Pengunjung : 273973
Total Pengunjung : 162509262
Total Pengunjung : 120147266