Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
خوف کی حالت میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا ثواب

خوف کی حالت میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا ثواب 

محمد بن مسلم نے امام باقر علیہ السلام سے روایت نقل کی ہے کہ  آپ نے ایک حدیث کے ضمن میں مجھ سے فرمایا :

هل تأتي قبر الحسين‏عليه السلام، قلت: نعم على خوف ووجل، فقال: ما كان من هذا أشدّ فالثواب فيه على قدر الخوف، ومن خاف في اتيانه امن اللَّه روعته يوم القيامة، يوم يقوم ‏النّاس لربّ العالمين، وانصرف بالمغفرة، وسلمت عليه الملائكة وزاره النبي ‏صلى الله عليه وآله وسلم ودعاله، وانقلب بنعمة من اللَّه وفضل لم يمسسه سوء واتبع رضوان اللَّه - ثمّ ذكر الحديث ‘‘  [1]

کیا تم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کے لئے جاتے ہو ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں ! ڈر اور خوف کے عالم میں ۔

آپ نے فرمایا : جس قدر ڈر  اور خوف زیادہ ہو گا ، اتنا ہی ثواب زیادہ ہو گا ۔ جس شخص کو ( امام حسین علیہ السلام کی ) زیارت  پر جانے کے لئے خوف و ہراس ہو ، خداوند اسے قیامت کے دن ہر طرح کے خوف و ہراس سے امان میں رکھے گا کہ جب سب لوگ خدا کی بارگاہ میں پیش ہوں گے ۔ وہ گناہوں کی مغفرت کے ساتھ محشور (پلٹایا جائے ) گا ، فرشتے اس  پر سلام کریں گے ، پیغمبر اکرم ﷺ اس کی زیارت کے لئے آئیں گے اور اس کے لئے دعا کریں گے ۔ پس اسے نعمت الٰہی اور فضل الٰہی سے کسی برائی ، مصیبت اور مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور وہ رضائے الٰہی کے ساتھ واپس لوٹے گا ۔

یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے محبوں اور چاہنے والوں پر لازم ہے کہ وہ آپ کی زیارت کے لئے جائیں اگرچہ اس میں خوف و ہراس ہی کیوں نہ ہو تاکہ آپ کی زیارت ترک نہ ہو ۔ اور جس طرح سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا حرم مبارک آسمانی زائرین سے خالی نہیں ہوتا ، اسی طرح وہ خوف کے عالم میں بھی زمینی زائرین سے خالی نہیں ہونا چاہئے ۔



[1]  ۔ كامل الزيارات: 244 ح5، بحار الأنوار :۱۱۰/۱۱.

 

    Visit : 1972
    Today’s viewers : 97529
    Yesterday’s viewers : 301136
    Total viewers : 147913543
    Total viewers : 101315175