Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
1 . امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نماز

(١)

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نماز

قطب راوندی لکھتے ہیں:

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نماز دو رکعت ہے ؛دونوں رکعتوں میں ایک مرتبہ سورۂ حمد پڑھے اور جب«إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعينُ» پر پہنچے تو اسے سو مرتبہ پڑھے۔نماز کے بعد محمدو آل محمد علیہم السلام پر سو مرتبہ درود بھیج کر خدا سے اپنی حاجات طلب کرے۔[1]

یہ نماز کسی خاص وقت اور جگہ سے مخصوص نہیں ہے اور سورہ ٔحمدکے بعد کوئی دوسرا سورہ پڑھنا بھی شرط نہیں ہے اور اس نماز کے بعد کوئی مخصوص دعا پڑھنا بھی وارد نہیں ہوا۔

 

[1] ۔ دعوات راوندی:٨٩

    Visit : 263
    Today’s viewers : 242211
    Yesterday’s viewers : 226086
    Total viewers : 147600770
    Total viewers : 101158721