حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
جناب حر بن یزید ریاحی علیہ السلام کی زیارت

جناب حر بن یزید ریاحی علیہ السلام کی زیارت

سید محسن امین نے کتاب  ’’مفتاح الجنّات‘‘ میں کہا ہے : آپ  شہداء سے الگ مغرب کی سمت ایک فرسخ کے فاصلہ پر  مدفون ہیں ، اور کہا جاتا ہے کہ آپ کی قوم آپ کو معرکہ سے نکال کر لے گئے اور وہاں دفن کیا ۔ پس  اسی زیارت کے ذریعہ جناب حر علیہ السلام کی زیارت کرو ، جس کے ذریعہ جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام کی زیارت کی جاتی ہے ، جسے چند صفحات پہلے ذکر کیا گیا ہے ۔ پھر ان کی قبر مطہر کے پاس نماز پڑھو اور جو چاہو دعا کرو  اور پھر جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام کی زیارت میں بیان کردہ وداع کے ذریعہ آپ سے وداع کرو  ۔ [1]

 


[1] ۔ مفتاح الجنّات: ۲/453.

    ملاحظہ کریں : 814
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 257783
    تمام وزٹر کی تعداد : 147631906
    تمام وزٹر کی تعداد : 101174293