حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
حضرت عباس علیہ السلام کا کلام سن کر رونے والوں نے دوبارہ شمر اور سنان کی پیروی کیوں کی ؟!

حضرت عباس علیہ السلام کا کلام سن کر رونے والوں نے دوبارہ شمر اور سنان کی پیروی کیوں کی ؟!

۲ ۔ دوسرا قابل غور نکتہ کوفہ و شام کے کچھ لوگوں کا گریہ کرنا ہے ، جو حضرت عباس علیہ السلام کا کلام سن کر زمین بیٹھ گئے اور رونے لگے ، اور اگر شمر و سنان نہ ہوتے تو شاید وہ حضرت عباس علیہ السلام کو پانی دے د یتے ۔

وہ لوگ اپنے اس عمل پر شرمسار تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے گریہ کیا ، لیکن انہوں نے شمر و سنان کی پیروی کی ۔

اس بارے میں یہ کہنا چاہئے : اکثر اوقات قوم کے بزرگ ہی ان کے  ذہنوں کو بدلتے ہیں اور ان کے لئے مصیبتیں کھڑی کرتے ہیں ۔ کبھی لوگ ان کی باتوں کو نہیں مانتے لیکن نفسیاتی طور پر وہ ایسی حالت میں مبتلا ہوتے ہیں کہ جس کی وجہ سے وہ تسخیر ہو جاتے ہیں اور ان لوگوں کی پیروی کرتے ہیں ۔

یہاں ایک اور بہت ہی اہم نکتہ ہےکہ جس سے غافل نہیں ہونا چاہئے ؛ اور وہ حرام لقمہ کی تأثیر ہے ، جو لوگوں پر اثر انداز ہوتا ہے ۔

ملاحظہ کریں : 214
آج کے وزٹر : 89898
کل کے وزٹر : 166776
تمام وزٹر کی تعداد : 140459197
تمام وزٹر کی تعداد : 97009377