حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
مشورہ کے بعد اس پر عمل کریں

مشورہ کے بعد اس پر عمل کریں

شائستہ افراد سے مشورہ کرنے میں آپ کا ہدف و مقصد ان کی رائے کو قبول کرنا ہو اور حقیقت مل جانے کی صورت میں اسے قبول کر کے اس پر عمل کریں نہ کہ فقط اس کی صحبت میں وقت گزار کر ، آگاہ افراد کی نصیحت کو ان سنا کر کے فراموش کر دیں ۔ کیو نکہ اس صورت میں افسوس و پریشانی آپ کا استقبال کرے گی ۔

حضرت امیر المو منین (ٕع)  فرما تے ہیں :

'' اما بعد فانّ معصیة الناصح الشفیق العالم لمجرب تورث الحسرة و تعقب الندامة '' ([1])

شفیق ومہر بان ، عالم و صاحب تجر بہ نصیحت کرنے والے شخص کی مخالفت کے بعد حسرت و پشیمانی حاصل ہو گی۔

 اس بناء پر اگر آپ کسی آگاہ و شائستہ شخص کی صحبت میں بیٹھ کر اس کی نصیحتوں کو سنیں اور اس کی باتوں اور نصیحتوں پر عمل کر نے کے لئے کمر ہمت باندھ لیں تو آپ سعا دت مند ہو جائیں گے اور پھر   آپ پشیمانی ، افسوس اور فکری پریشانی کا شکار نہیں ہوں گے ۔

 


[1] ۔ نہج البلا غہ خطبہ: ٣٥

 

    ملاحظہ کریں : 7574
    آج کے وزٹر : 97743
    کل کے وزٹر : 166776
    تمام وزٹر کی تعداد : 140474885
    تمام وزٹر کی تعداد : 97025067