حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
مشورہ ترقی و پیشرفت کااہم ذریعہ

مشورہ ترقی و پیشرفت کااہم ذریعہ

جو معنوی مقام کی اوج پر اور بندگی خدا وند کے عا لی در جات پر فائز ہیں اور جو راہ کمال کے حصول کے لئے کوشاں اورتقرب اہل بیت کی جستجو میں ہیں وہ یہ جان لیں کہ مشورہ عظیم لوگوں کی ترقی وپیشرفت میں بہت اہم کردار کاحامل ہے ۔ اب جنہوں نے معنوی سفر کا آغاز کیا ہے اور جو آیات وروایات اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے ارشادات سے نا واقف ہیں کہ جو انسان کو سیدھا راستہ دکھاتی ہیں ۔ لہذا وہ کسی عاقل ، متقی اور فہمیدہ انسان سے مشورہ کریں اور ان کے تجربات اور رہنمائی سے استفادہ کریں ۔ ایسے بزرگ افراد سے مشورہ کریں کہ جو نعمت علم و فہم سے آراستہ ہوں اور جن کو صحیح راستہ مل گیا ہو اور اس پر گامزن ہوں نہ کہ ان لوگوں سے مشورہ کریں کہ جو آدھے راستے میں بیٹھ گئے ہوں اور کاروان کو بھی اس پر چلنے سے روکے رکھا ہو ۔

حضرت امیر المو منین  (ع) ایسے افراد سے مشورہ کو ہدف و مقصد تک پہنچنے کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہیں کہ جنہیں صحیح راستہ مل چکا ہو ۔

'' لا ظہیر کا لمشاورة '' ([1])

انسان کے لئے مشورہ سے بڑھ کر کوئی مدد گار نہیں ہے ۔

فتحی کہ جہاں از او گشادند       در بازوی مشورت نھا دند

گر عقل تو عقدہ می گشاید      با ناخن شور خوشتر آید

وہ فتح کہ جس کے ذریعہ دنیا کو فتح کیا وہ مشورہ کے ذریعہ سے حاصل ہو تی ہے  اور اگر آ پ کی عقل گرہ کھو ل سکتی ہے تو یہ ناخن کے ذریعہ گر ہ کھولنے سے بہتر ہے ۔

 


[1] ۔ بحار الانوار:ج ٧٥ص  ١٠٤

[2] ۔ بحار الانوار:ج ٧٥ص  ١٠٣

[3] ۔ بحار الا نوار:ج ٧٥ص  ٣ ٠ ١       

 

 

    ملاحظہ کریں : 7777
    آج کے وزٹر : 92860
    کل کے وزٹر : 166776
    تمام وزٹر کی تعداد : 140465123
    تمام وزٹر کی تعداد : 97015303