اصلاح نفس کے لئے دعا
اصلاح نفس کے لئے دعا
ہوسِ نفسانی اور خواہشات نفسانی سے نجات کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا اور اہل بیت عصمت علیھم السلام سے متوسل ہوں ایسا کرنا بہت مئوثر ہے ۔ اسی وجہ سے اائمہ اطہار علیھم السلام بہت سی روایات میں ہماری راہنمائی فرماتے ہیں کہ خواہشات نفسانی کے بر طرف ہونے کے لئے دعاکریں۔
نمونہ کے طور پر ہر شب چہار شنبہ پڑھی جانے والی دعا میں وارد ہوا ہے :
'' اللھم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اَصلِح مَا بَینِی وَ بَینَکَ وَاجعَل ھَوَایَ فِی تَقوٰکَ'' ([1])
پروردگارا ! میرے اور اپنے درمیان اصلاح فرما اور میری خواہشات کو اپنی مخالفت سے پرہیز کی صورت میں قرار دے ۔
مہذب نفس کی خواہشات نفسانی تقوی الھی کے علاوہ کچھ نہیں ہوتی ۔ لھٰذا اگر ہم پست نفسانی خواہشات سے دور رہنا چاہیں تو تہذیب نفس و اصلاح نفس اور خود سازی کی دعا کریں۔
زيارة : 9078
اليوم : 93377
الامس : 300908
مجموع الکل للزائرین : 121983333
|