امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۱۵ ۔ ستائیس رجب کے دن کی نماز

(١٥)

ستائیس رجب کے دن کی نماز

ابو العباس احمد بن علی بن نوح  کہتے ہیں:

یہ نماز مجھ سے ابو احمد محسن بن عبدالحکیم سجری نے بیان کی اور میں نے ان کی کتاب سے لکھاکہ ابی نصر جعفر بن محمد بن حسن بن ہیثم کی کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ یہ نماز ابو القاسم حسین بن روح  سے منقول ہے:

ستائیس رجب کی نماز بارہ رکعت ہے اور ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد جو سورہ چاہیں پڑھیں اور ہر دورکعت کے بعد سلام پڑھیں اور پھر یہ دعا پڑھیں:

اَلْحَمْدُ للَّهِِ الَّذي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَداً ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَريكٌ فِي الْمُلْكِ ،وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبيراً . يا عُدَّتي في مُدَّتي ، وَيا صاحِبي في شِدَّتي ، وَيا وَلِيّي في نِعْمَتي ، يا غِياثي في رَغْبَتي،يا مُجيبي في حاجَتي،يا حافِظي في غَيْبَتي ، يا كالِئي في وَحْدَتي ، يا اُنْسي في وَحْشَتي . أَنْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتي ، فَلَكَ الْحَمْدُ ، وَأَنْتَ الْمُقيلُ عَثْرَتي ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَأَنْتَ الْمُنَفِّسُ صَرْعَتي، فَلَكَ الْحَمْدُ، صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَاسْتُرْ عَوْرَتي ، وَآمِنْ رَوْعَتي ، وَأَقِلْني عَثْرَتي ، وَاصْفَحْ عَنْ جُرْمي ، وَتَجاوَزْ عَنْ سَيِّئاتي في أَصْحابِ الْجَنَّةِ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذي كانُوا يُوعَدُونَ .

حمد خدا کے لئے ہے کہ جس نے کسی کو  اپنا  بیٹا  نہیں بنایا  اور نہ  ہی کوئی سلطنت میں اس کا شریک  ہے،نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا مددگار ہواور اس کی عظمت  و بزرگی بیان کر،اے میری عمر میں میری آمادگی اور اے سختی میں میرے ساتھی، اے نعمت میں میرے سرپرست،اے میری توجہ پر میرے فریادرس، اے میری حاجت میں میری کامیابی،اے میری پوشیدگی میں میرے نگہبان،اے میری تنہائی میں میری کفایت کرنے والے،اے وحشت میں میرے مونس،تو میرے عیب کا پردہ پوش ہے،حمد تیرے لئے ہی ہے اور تو ہی میری لغزش سے درگزر کرنے والا ہے،حمد تیرے لئے ہی ہے اور تو ہی مجھے بے ہوشی سے ہوش میں لانے والا ہے،حمد تیرے لئے ہی ہے تنہائی میں میری کفایت کرنے والے،اے وحشت میں میرے مونس،تو میرے عیب کا پردہ پوش ہے،حمد تیرے لئے ہی ہے ، درود بھیج محمد و آل محمد پر،   اور میرے عیوب پر پردہ پوشی فرما اور مجھے خوف سے بچائے رکھ، میری خطامعاف فرما،  اور میرے جرم سے چشم پوشی فرما اور میرے گناہوں سے درگزر فرما اور مجھے اہل جنت میں سے قرار دے کہ انہیں یہ سچا وعدہ دیا گیا ہے۔

نماز اور دعا سے فارغ ہونے کے بعدسورۂ  حمد ،سورۂ توحید ،سورۂ کافرون،سورۂ ناس ،سورۂ فلق ،سورۂ قدر اور آیة الکرسی میں سے ہر ایک کو سات سات مرتبہ پڑھیں اور پھر کہیں:

لاٰاِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ ،وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ،وَسُبْحٰانَ اللّٰہِ،وَلاٰ حَوْلَ وَلاٰ قُوَّةَ اِلاّٰ بِاللّٰہِ۔

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ بزرگتر ہے اور خداپاک ہے اور خدا کے سوا کوئی حرکت و قوت نہیں ہے۔

پھر سات مرتبہ کہیں:

اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّی ،لاٰ اُشْرِکُ بِہِ شَیْئاً۔

اللہ اللہ میرا رب ہے کہ میں کسی چیز کو اس کا شریک نہیں بناتا

اس کے بعد جو بھی حاجت ہو طلب کریں۔[1]

 

 


[1] ۔ اقبال الاعمال:١٨١

    بازدید : 227
    بازديد امروز : 92763
    بازديد ديروز : 164982
    بازديد کل : 142160855
    بازديد کل : 98043215