حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۴ ۔ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دیدار کی دعا

(٤)

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دیدار کی دعا

حضرت امام صادق  علیہ السلام فرماتے ہیں :

جو بھی ہر واجب نماز کے بعدیہ دعا پڑھے عالم خواب یا بیداری میں  امام حجت بن الحسن علیہما السلام کی زیارت کرے گا۔

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خدا کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

أَللَّهُمَّ بَلِّغْ مَوْلانا صاحِبَ الزَّمانِ ، أَيْنَما كانَ وَحَيْثُما كانَ ، مِنْ مَشارِقِ الْأَرْضِ وَمَغارِبِها ، سَهْلِها وَجَبَلِها ، عَنّي وَعَنْ والِدَيَّ ، وَعَنْ وُلْدي وَإِخْوانِي التَّحِيَّةَ وَالسَّلامَ عَدَدَ خَلْقِ اللَّهِ ، وَزِنَةَ عَرْشِ اللَّهِ ، وَما أَحْصاهُ كِتابُهُ ، وَأَحاطَ عِلْمُهُ .  أَللَّهُمَّ إِنّي اُجَدِّدُ لَهُ في صَبْيحَةِ هذَا الْيَوْمِ ، وَما عِشْتُ فيهِ مِنْ أَيَّامِ حَياتي ، عَهْداً وَعَقْداً وَبَيْعَةً لَهُ في عُنُقي ، لا أَحُولُ عَنْها وَلا أَزُولُ . أَللَّهُمَّ اجْعَلْني مِنْ أَنْصارِهِ وَنُصَّارِهِ الذَّابّينَ عَنْهُ ، وَالْمُمْتَثِلينَ لِأَوامِرِهِ وَنَواهيهِ في أَيَّامِهِ ، وَالْمُسْتَشْهَدينَ بَيْنَ يَدَيْهِ .  أَللَّهُمَّ فَإِنْ حالَ بَيْني وَبَيْنَهُ الْمَوْتُ ، اَلَّذي جَعَلْتَهُ عَلى عِبادِكَ حَتْماً مَقْضِيّاً فَأَخْرِجْني مِنْ قَبْري مُؤْتَزِراً كَفَني ، شاهِراً سَيْفي ، مُجَرِّداً قَناتي ، مُلَبِّياً دَعْوَةَ الدَّاعي فِي الْحاضِرِ وَالْبادي. أَللَّهُمَّ أَرِنِي الطَّلْعَةَ الرَّشيدَةَ وَالْغُرَّةَ الْحَميدَةَ ، وَاكْحُلْ بَصَري بِنَظْرَةٍ مِنّي إِلَيْهِ ، وَعَجِّلْ فَرَجَهُ ، وَسَهِّلْ مَخْرَجَهُ . أَللَّهُمَّ اشْدُدْ أَزْرَهُ ، وَقَوِّ ظَهْرَهُ ، وَطَوِّلْ عُمْرَهُ، وَاعْمُرِ اللَّهُمَّ بِهِ بِلادَكَ، وَأَحْيِ بِهِ عِبادَكَ، فَإِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ «ظَهَرَ الْفَسادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِما كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ »[1].  فَأَظْهِرِ اللَّهُمَّ لَنا وَلِيَّكَ وَابْنَ بِنْتِ نَبِيِّكَ ، اَلْمُسَمَّى بِاسْمِ رَسُولِكَ صَلَواتُكَ عَلَيْهِ وَآلِهِ ، حَتَّى لايَظْفَرَ بِشَيْ‏ءٍ مِنَ الْباطِلِ إِلّا مَزَّقَهُ ، وَيُحِقَّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِماتِهِ وَيُحَقِّقَهُ . أَللَّهُمَّ اكْشِفْ هذِهِ الْغُمَّةَ عَنْ هذِهِ الْاُمَّةِ بِظُهُورِهِ ، إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعيداً ، وَنَراهُ قَريباً ، وَصَلَّى اللَّهُ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ .[2]

پروردگارا!  ہمارے مولا صاحب الزمان جہاں کہیں بھی ہوں، جیسے بھی ہوں، زمین کے مشرق و مغرب میں،اس کے بیابانوں اور پہاڑوں میں،  میری  طرف سے اور میرے والدین ،میرے فرزندوں اورمیرے بھائیوں کی طرف سے ان تک خدا کی مخلوقات کی  تعداد  اور عرش الٰہی کی سنگینی ، اور اس کی کتاب میں احصا کی ہوئی اور ان چیزوں کے برابر درود پہنچا کہ جن پر اس کا علم محیط ہے۔خدایا!بیشک میں   آج کے دن کی صبح  اور  اپنی زندگی کے دوسرے  دنوں میں  ان کی طرف سے  مجھ پر عائد ہونے والے  عہد و پیمان کی  تجدید کرتا ہوں ، ہرگز اس بیعت سے روگرداں نہیں ہوں گا۔خدایا!مجھے ان کے انصار  اوردفاع کرنے والے  جانثاروں میں سے قرار دے ،اور ان میں سے کہ جو ان کی حکومت کے دوران ان کے امرو نہی کو نافذ کریں نیز ان کے ہمرکاب شہداء میں سے قرار دے۔خدایا!اگر ان کے میرےدرمیان موت نے فاصلہ پیدا کر دیا کہ جسے تونے اپنے بندوں کے لئے حتمی و قطعی قرار دیا ہے ہ،پس مجھے اس حال میں میری قبر سے نکال  میراکفن کمر پر بندھا ہو اور  اپنی شمشیر اٹھائی ہو،میرا نیزہ تیار ہو اور  شہر یا صحرا میں دعوت دینے والوں کی دعوت پر لبیک کہوں۔خدایا!مجھےراہ گشا طلعت اور حمید چہرا دکھا دے،اور مجھ پر اس کی نگاہ سے آنکھوں میں سرمہ لگا دے،اور اس کی کشائش میں تعجیل فرما،اور اس کے خروج میں آسانی فرما۔خدایا!اس کی پشت کو محکم فرما،اس کی کمر کو قوی کر، اس  کی  عمر کو  طولانی فرما ، خدا!  اس کے ذریعے  اپنی زمینوں کو آباد کر  اور  اس  کے بندوں کو زندہ کر،کیونکہ تو نے فرمایا ہے جب کہ تیرا قول حق ہے’’لوگوں کے ہاتھوں کی کمائی کی بنا پر فساد خشکی اور تری ہر جگہ  غالب   آگیا ہے‘‘   پس خدایا!اپنے ولی اور اپنے نبی کی بیٹی کے فرزندکو کہ جو تیرے رسول کا ہم نام ہے  (ان پر اور ان کی آل پر  تیرے درور ہوں)ہمارے لئے ظاہر فرما تا کہ باطل میں سے کوئی چیز بھی نہ ملے مگر یہ کہ وہ اسے پارہ کر دے،اور خدا اپنے کلمات سے  حق کو ثابت کرے ۔ خدایا !ان کے ظہور کے زریعے  اس امت سے اس گرفتاری  اور غم و اندوہ کو برطرف فرما ،بیشک وہ (مخالفین)اسے دور دیکھتے ہیں اور ہم قریب دیکھتے ہیں،اور خدا محمد و آل محمد پر درودبھیج۔

 


[1] ۔ سورةٔ روم،آیت:٤١.

[2] ۔ بحار الأنوار : ۶۱/۸۶.

    ملاحظہ کریں : 210
    آج کے وزٹر : 38168
    کل کے وزٹر : 164982
    تمام وزٹر کی تعداد : 142051668
    تمام وزٹر کی تعداد : 97934026