حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۲ ۔ ظہور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئےہر واجب نماز کے بعدکی دوسری دعا

(٢)

ظہور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئےہر واجب نماز کے بعدکی دوسری دعا

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ہیں: جب واجب نماز سے فارغ ہوتو کہو:

رَضيتُ بِاللَّهِ رَبّاً ، وَبِالْإِسْلامِ ديناً ، وَبِالْقُرْآنِ كِتاباً ، وَبِمُحَمَّدٍ صلى الله عليه وآله وسلم نَبِيّاً، وَبِعَلِيٍّ وَلِيّاً، وَبِالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ ، وَعَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَمُوْسَى بْنِ جَعْفَرٍ، وَعَلِيِّ بْنِ مُوسى، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، وَعَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، وَالْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَئِمَّةً .  أَللَّهُمَّ وَلِيُّكَ الْحُجَّةُ فَاحْفَظْهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ، وَمِنْ خَلْفِهِ، وَعَنْ يَمينِهِ وَعَنْ شِمالِهِ، وَمِنْ فَوْقِهِ وَمِنْ تَحْتِهِ، وَامْدُدْ لَهُ في عُمْرِهِ، وَاجْعَلْهُ الْقائِمَ بِأَمْرِكَ، اَلْمُنْتَصِرَ لِدينِكَ . وَأَرِهِ ما يُحِبُّ وَتَقَِرُّ بِهِ عَيْنُهُ في نَفْسِهِ وَفي ذُرِّيَّتِهِ ، وَأَهْلِهِ وَمالِهِ ، وَفي شيعَتِهِ وَفي عَدُوِّهِ ، وَأَرِهِمْ مِنْهُ ما يَحْذَرُونَ ، وَأَرِهِ فيهِمْ ما يُحِبُّ وَتَقَِرُّ بِهِ عَيْنُهُ ، وَاشْفِ بِهِ صُدُورَنا وَصُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنينَ .

میں اس پر راضی ہوں کہ اللہ میرا ربّ ہے،اسلام میرا دین ہے،قرآن میری کتاب اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے نبی  ہیں اور علی میرے ولی ہیں اور حسن و حسین اور علی بن حسین اور محمد بن علی اور جعفر بن محمد ،اور موسیٰ بن جعفر اور علی بن موسیٰ اور محمد بن علی اور علی بن محمد اور حسن بن علی اور حجت بن الحسن بن علی  میرے امام ہیں۔  پروردگارا!تیرے  ولی حضرت حجت ہیں پس ان کی سامنے سےپشت سے ،دائیں طرف سے اور بائیں طرف سے ،اوپرسے  اور نیچے سے حفاظت فرما،ان کی عمر کو طولانی فرما،اورا نہیںاپنے امر پر قیام کرنے والا قرار دے،تا کہ تیرے دین کا مددگار ہو،  اور وہ جسے  دوست رکھتا ہے اور جو اس  کے لئے نور چشم کا باعث ہے،وہ اس کے اپنے لئے اور اس  فرزندوں،خاندان ،مال،اس  کے شیعوں اور اساور اس کے دشمنوں کے لئے اسے دکھا دے اور اس کے دشمن اس کے  بارے میں جوکچھ کرتے ہیں وہ بھی اسے دکھا دے اور آنحضرت اپنے دشمنوں  کے بارے میں جو پسندکرتے ہیں وہ انہیں دکھا دے کہ جو ان کے لئے نور چشم ہے،ہمارے اور مؤمنین کے کے سینوں کو ان کے طفیل شفا دے۔          

اس حدیث شریف سے ہمارے مولاحضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے ہر واجب نمازکے بعددعاکرنے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ [1]

 


[1] ۔ مکیال المکارم :٢ ٣ ا،اوراسی طرح'' نزہة الزاھد٩١''میں وارد ہوا ہے.     

    ملاحظہ کریں : 205
    آج کے وزٹر : 37712
    کل کے وزٹر : 164982
    تمام وزٹر کی تعداد : 142050755
    تمام وزٹر کی تعداد : 97933113