حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱ ۔ نماز صبح کے بعد کی دعا

(١)

 نماز صبح کے بعد کی دعا

کتاب ’’جمال الصالحین‘‘ میں ہمارے آقا و مولاامام صادق علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ آنحضرت نے فرمایا :

شیعوں پر ہمارے حقوق میں سے یہ ہے کہ ہر واجب نماز کے بعد اپنے ہاتھ سے ٹھوڑی پکڑکر تین مرتبہ کہیں:

یٰا رَبَّ مُحَمَّدٍ عَجِّلْ فَرَجَ آلِ مُحَمَّدٍ، یٰا رَبَّ مُحَمَّدٍ اِحْفِظْ غَیْبَةَ مُحَمَّدٍ، یٰا رَبَّ مُحَمَّدٍ اِنْتَقِمْ لِابْنَةِ مُحَمَّدٍ عَلَیْہِمَا السَّلاٰم۔.[1]

اے محمدکے ربّ! آل محمد کو جلد کشائش عطا فرما،اے محمد کے ربّ!محمد کی غیبت میں(دین کی)حفاظت فرما،اے محمد کے ربّ!بنت محمد علیہا السلام کا انتقام لے۔

 

[1] . مکیال المکارم:٧٢

    ملاحظہ کریں : 215
    آج کے وزٹر : 40022
    کل کے وزٹر : 164982
    تمام وزٹر کی تعداد : 142055375
    تمام وزٹر کی تعداد : 97937733