امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۶) جنگ جمل میں عائشہ اور قبيلۂ مضرو کے شریک ہونے کے بارے میں پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم کی پیشنگوئی

 (۶)

جنگ جمل میں عائشہ اور قبيلۂ مضرو کے شریک ہونے کے بارے

میں پيغمبرصلى الله عليه وآله وسلم کی پیشنگوئی

میں نے ابو محمد عبداللہ بن قتیبہ کی کتاب «غريب الحديث» میں حذیفہ بن الیمان سے منقول ایک حدیث کی شرح کے ضمن میں یوں پڑھا کہ حذیفہ نے کہا: پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عائشہ کے خروج کے بارے میں پیشنگوئی فرمائی تھی اور اس کے ضمن میں یوں بیان فرمایا تھا:«قبیلۂ مضر عائشہ کے ہمراہ جنگ کرے گا؛ خدا اسے آتش (جہنم) میں ڈالے! اور قبیلۂ ازد عمان بھی اس کے ہمراہ جنگ کرے گا کہ خداوند اس کے پاؤں قلم کر دے! اور بیشک قبیلۂ قیس بھی دین خدا کے لئے شر کی جستجو میں ہے یہاں تک کہ خداوند فرشتوں کے ساتھ ان پر غالب آئے گا اور یہ اس طرح بے یار و مددگار ہوں گے کہ وہ وادی کے اطراف کی بھی حفاظت نہیں کر سکیں گے» (3025)

   ہم یہ کہتے ہیں: یہ حدیث خود ہمارے آقا و سرور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نبوت کی واضح نشانی ہے کہ جو غیب کی اخبار میں سے ہے اور جسے حذیفہ نے آنحضرت سے سنا اور دریافت کیا ہے.(3026)


3025) زمخشرى نے كتاب الفائق ج 3، ص 32، اور ابن اثير نے النهاية فى غريب الحديث، ج 2، ص 170 اور اسی كتاب کی، ج4، ص 98 میں اس حدیث اور اس مشکلات کی توضیح بیان کی ہے.

3026) جلوه تاريخ در شرح نهج البلاغه ابن ابى الحديد: 163/5.

 

منبع: معاويه ج ...  ص ...

 

بازدید : 905
بازديد امروز : 105949
بازديد ديروز : 226802
بازديد کل : 166934215
بازديد کل : 122963773