الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
۱۳ ـ امام حسین علیه السلام کی قبر مطہر کی تربت کھاتے وقت کی دعا

۱۳ ـ امام حسین علیه السلام کی قبر مطہر کی تربت کھاتے وقت کی دعا

نیز شیخ طوسی قدّس سرّه نے کتاب ’’مصباح‘‘ میں بطور مسند امام صادق علیہ السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا : جب بھی تم میں سے کسی کو شفاء کے لئے امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی تربت کھانے کی ضرورت پیش آئے تو کہے :

بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ، أَللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ التُّرْبَةِ الْمُبَارَكَةِ الطَّاهِرَةِ، وَرَبّ ‏النُّورِ الَّذِي اُنْزِلَ فِيهِ، وَرَبَّ الْجَسَدِ الَّذِي سَكَنَ فِيهِ، وَرَبَّ الْمَلاَئِكَةِ الْمُوَكَّلِينَ بِهِ، إِجْعَلْهُ لِي شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ وَسُقْمٍ.

خدا کے نام سے ، اور خدا کی مدد سے ، خدایا ! (اے) اس مبارک اور پاک تربت کے رب ، اور اس میں نازل ہونے والے نور کے رب ، اور اس میں ساکن جسد مطہر کے رب ، اور اس پر مقرر ہونے والے ملائکہ کے ربّ ، اسے میرے ہر درد اور بیماری میں شفاء قرار دے ۔ 

بیشک خداوند تبارک و تعالیٰ آپ کے ہر اس درد ، غم اور پریشانی کو برطرف فرمائے گا ، جس کا آپ کو سامنا ہو گیا ، انشاء اللہ تعالیٰ ۔[1]

 

[1] ۔ مفتاح الجنّات: 357/1.

    زيارة : 800
    اليوم : 0
    الامس : 295628
    مجموع الکل للزائرین : 147707576
    مجموع الکل للزائرین : 101212138