امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
تربت امام حسین علیه السلام دوا ہے

تربت امام حسین علیه السلام دوا ہے

ہمارے بعض اصحاب نے نقل کیا ہے کہ ایک خاتون نے مجھے تھوڑی سی ابریشم دی اور کہا : اسے مکہ لے جاؤ تا کہ اس سے  کعبہ کا پردہ سلائی کیا جائے ۔ کہتے ہیں : میں یہ نہیں چاہتا کہ وہ کسی دربان کو دے دوں کیونکہ میں انہیں جانتا تھا ۔ جب میں مدینہ میں گیا تو امام باقر علیہ السلام کی خدمت میں شرفیاب ہوا اور عرض کیا: میں آپ پر قربان جاؤں ! ایک خاتون نے مجھے یہ ابریشم دیا ہے اور کہا ہے  کہ اسے اپنے ساتھ مکہ لے جاؤ تا کہ اس سے کعبہ کا پردہ سلائی کیا جائے ۔ لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ یہ کسی دربان کو دے دوں ۔

امام باقر علیہ السلام نے فرمایا :

اس سے شہد اور زعفران خریدو اور تھوڑی سی مقدار میں امام حسین علیہ السلام کی تربت لو اور اسے آسمان کے پانی  کے ساتھ ملاؤ ، اور  پھر اس میں تھوڑا سا شہد اور زعفران ڈالو اور اسے شیعوں میں تقسیم کر دو تا کہ وہ اس سے اپنی بیماریوں کا علاج کریں ۔ [1]

 


[1] ۔ بحار الأنوار: 99 / 69 ۔

    دورو ڪريو : 903
    اج جا مهمان : 0
    ڪالھ جا مهمان : 285697
    ڪل مهمان : 147687723
    ڪل مهمان : 101202207