حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱ ـ حاجتوں کے پورا ہونے کے لئے امام حسین علیہ السلام کے بالا سر کے مقام پر دعا اور توسل

۱ ـ حاجتوں کے پورا ہونے کے لئے

امام حسین علیہ السلام کے بالا سر کے مقام پر دعا اور توسل

حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا : جس شخص کی بارگاہ ربوبیت میں کوئی حاجت ہو تو اسے چاہئے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کے سرہانے کی جانب کھڑے ہو کر کہے :

يَا أَبَا عَبْدِالله أَشْهَدُ أَنَّكَ تَشْهَدُ مَقَامِي وَتَسْمَعُ كَلاَمِي وَأَنَّكَ حَيٌّ عِنْدَ رَبِّكَ تُرْزَقُ فَاسْأَلْ رَبَّكَ وَرَبِّي‏ فِي قَضَاءِ حَوَائِجِي.

اے  ابو عبد الله! میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک آپ میری منزل کو دیکھ رہے ہیں ، میرا کلام سن رہے ہیں ، اور آپ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کی بارگاہ مں رزق پا رہے ہیں ، آپ اپنے اور میری پروردگار سے  دعا کریں کہ میری حاجتوں کو پورا کر دے ۔

پس انشاء اللہ ! حاجت پوری ہو گی ۔ [1]

 


[1] عدّة الداعي: ص77 اور  هدیة الزائرین  کے صفحہ123  پر اسی سے مشابہ طور پر نقل ہوا ہے ۔

 

    ملاحظہ کریں : 1623
    آج کے وزٹر : 179093
    کل کے وزٹر : 263717
    تمام وزٹر کی تعداد : 151008121
    تمام وزٹر کی تعداد : 105924734