حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
قیامت کے دن زائرِ حسین علیہ السلام کا مقام

قیامت کے دن زائرِ حسین علیہ السلام کا مقام

عبد اللہ الطحان نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کو یہ فرماتے ہوئے سنا :

ما من أحد يوم القيامة الا وهو يتمنى انّه من زوار الحسين، لما يرى ممّا يصنع بزوار الحسين ‏عليه السلام من كرامتهم على اللَّه تعالى.[1]

قیامت کے دن ہر کسی کی یہ آرزو اور تمنا ہو گی کہ وہ حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے والوں میں سے ہوتا ، اس لئے کہ وہ حسین علیہ السلام کے زائرین کے ساتھ خداوند متعال کا حسن سلوک دیکھے گا کہ کس طرح سے اس کی تکریم اور عزت افزائی کی گئی ہے ۔



[1] ۔ كامل الزيارات: 258 ح1، بحار الأنوار : 72/101 ح17.

 

    ملاحظہ کریں : 1447
    آج کے وزٹر : 189026
    کل کے وزٹر : 226086
    تمام وزٹر کی تعداد : 147494424
    تمام وزٹر کی تعداد : 101105537