نتیجۂ بحث
آ پ غور و فکر اورتفکر و تعقل کے ذریعہ دنیا کے عالی ، عظیم ترین اور قیمتی خزانوں کو اپنے ذہن سے نکالیں اور تامل و دقت کے ذریعہ اپنی افکار سے پر ارزش گوہر حاصل کریں کہ جس کے سامنے بہت سے قیمتی خزانے کوئی قیمت نہیں رکھتے ۔ اپنی فکر کو متمر کز کریں اور تمر کز فکر کی قدرت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی عقلی و ذہنی قوت کی افزائش کریں ۔ غور وفکر کے ذریعہ آپ نہ صرف ذہین اور ا پنے آگاہ ضمیر میں تبدیلیاں ایجاد کر سکتے ہیں ۔بلکہ آپ اپنے اس ضمیر میں بھی تبدیلی لا سکتے ہیں کہ جو اپنے سے آگاہ نہیں ہے ۔
فکر آپ کے نفس و روح کے لئے مقناطیس ہے کیو نکہ آپ جس موضوع کے بارے میں سوچیں وہ آپ کو اس کی طرف جذب کرے گا ۔
تفکر کے ذریعہ فضائل ومناقب اہل بیت علیہم السلام سے اپنی روح کو بلندیوں پر لے جائیں تا کہ اس خاندان وحی کے لئے مجذوب بن سکیں ۔
اس کائنات ، ملکوت آسمان و زمین اور آیات الٰہی سے آشکار عظمتوں میں تدبر و تامل سے آپ میں عظم تبدیلیاں و تحولات وجود میں آئیں گے ۔
اشتبا ہات فکری کے شکار افراد کی صحبت و ہمنشینی سے گریز کریں اور عالی و بزرگ فکر کے مالک افراد کی مجلس میں بیٹھیں ۔
بہ یک تدبیر نیکو آن توانکرد
کہ نہ تو ان با شپاہ بیکران کرد
بہ رأیی لشکری را بشکنی پشت
بہ شمشیری یکی تا دہ تو ان کشت
ایک اچھی سوچ و فکر وہ کام بھی کر سکتی ہے کہ جسے بہت بڑا لشکر بھی انجام نہیں دے سکتا ۔ رائے ونظریہ کے ذریعہ لشکر کو شکست و مات دے سکتے ہیں لیکن تلوار کے ذریعہ ایک سے دس افراد کو ہی قتل کیا جاسکتا ہے ۔
آج کے وزٹر : 78403
کل کے وزٹر : 250790
تمام وزٹر کی تعداد : 127712981
|